مسلم لیگ ن نے وفاقی وزیرمذہبی امور سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

Print Friendly, PDF & Email

مسلم لیگ ن کی حکومت کی نسبت حج 2 گناہ مہنگا ہوگیاہے۔
نوازشریف نے اپنے ہر دور میں حاجیوں کو خصوصی ریلیف فراہم کیا۔
حاجیوں کی بددعائیں حکومت کا خاتمہ کردینگی۔شبیر انصاری 

حیدرآباد: مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر وسابق ایم این اے صاحبزادہ شبیرحسن انصاری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے حج کو بھی اپنی آمدنی کا زریعہ بنالیاہے ،حج پالیسی میں ردوبدل کرنے والوں کے دلوں میں خوف خدا ختم ہوچکاہے جبکہ وفاقی وزیرمذہبی امور حج مہنگا کرنے کے بعد اپنے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھوچکے ہیں انہیں فوری طورپر استعفیٰ دیدینا چاہیے ،ریاست مدینہ کانام لیکر حکومت بنانے والوں کے مغربی چہرے جلد ہی عوام کے سامنے آچکے ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سبسڈی ختم کرنے سے فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہاں بے شمار لوگ پریشان ہوگئے ہیں ، میاں نوازشریف نے حاجیوں کے اخراجات کم کرنے کے لیے فی حاجی کو چالیس ہزار دیئے جبکہ آج حج میاں نوازشریف کے دور سے ایک سال میں ہی 2 گناہ مہنگا ہوگیاہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں سبسڈی ختم کرنا غریب لوگوں کو مکہ اور مدینہ جانے سے روکنے کے مترادف ہے، حاجیوں کی بددعائیں عمران خان کی سیاست کا خاتمہ بن جائینگی۔تحریک انصاف اپنے غیر مسلم آقاؤں کو خوش کرنے کی پالیسی پر چل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہے مگر موجودہ حکومت نے اپنے پہلے دن سے اشیائے خوردو نوش ، گیس ، بجلی اورمہنگی کر کے عوام کو بھوک اور مفلسی میں مبتلا کیا اور اب حرمین کا سفر مہنگا کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ حکومت عوام دشمن حکومت ہے اور بہت جلد نیازی حکومت عوام کے بد دعاؤں سے اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی حکومت اس وقت ریت کی دیوار سے بھی زیادہ کمزور ہے جن لوگوں نے ان کو ووٹ دیا ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے انتخاب میں جو غلطی کی ہے اس کی سزاوہ بھگت بھی رہے ہیں جبکہ آج اس ملک کی22کروڑ عوام ایک بارپھر سے میاں نوازشریف کواس ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y74orp28
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *