لیڈز: کشمیر ی قوم کو شرپسند اور انڈین ایجنٹ کہنے وا لے گمراہ کن سوچ اور افکا ر کے مالک ہیں: سردار امجد نواز خان

Print Friendly, PDF & Email

لیڈز ( پ ر) کشمیر ی قوم کو شرپسند اور انڈین ایجنٹ کہنے وا لے گمراہ کن سوچ اور افکا ر کے مالک ہیں ۔ جن لوگو ں نے اپنی سا ری زندگی مسئلہ کشمیر کے ٹکڑوں پر پلتے ہو ئے گزاری ہے وہ آج بھی کشمیریوں کی ترجمانی کی آڑ میں اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے نئے نئے کھیل رچا رہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر جمو ں و کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے مرکزی رہنما سردار امجد نوا ز خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ بعض میڈیا چینلز اور اخبارات اپنے فرائض منصبی سے غفلت برتتے ہو ئے حقا ئق کے منافی خبریں عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں ۔بیرسٹر سلطان محمود چو ہدری نے اپنی گرتی ہوئی سیاست اور اقتدار تک رسائی حاصل کرنے کے لیے محض ملین ما رچ کے ذریعہ سے کشمیری قوم کے جذبا ت اور نظریا ت کو گزند پہنچا یا ہے ۔ آل پا رٹیز ملین ما رچ میں جو منشور اور ضا بطہ قبل از وقت پیش کیا گیاتھا اس کے منا فی عمل دیکھنے کو ملا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لند ن پہنچ کرملین ما رچ کے سٹیج پر بلا ول بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری ، جہا نگیر بدر اور شرمیلا فا روقی سمیت دیگرز پاکستان پیپلز پارٹی قا ئدین کو دیکھ کر یو ں محسوس ہو رہا تھا کہ یہ ملین ما رچ مسئلہ کشمیر کو تقویت پہنچا نے کے لیے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پر موٹ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نام نہا د مفاداتی ٹولے نے پو ری کشمیری قوم کو انکی امیدوں اور خواہشات کے مرکز مسئلہ کشمیر کو آڑ بنا کر اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو پروان چڑھایا ہے ۔غدار اور شر پسند تو وہ حکمران اور ادارے ہیں جو کشمیری قوم کے وکیل بن کر ہمیشہ انہیں نقصا ن پہنچا تے رہے ہیں ۔ جن ضمیر فروش اور کشمیر کے نام پر اپنی دوکانداری چلا نے والو ں نے کشمیری قوم کا نام استعمال کرکے اپنی سیاست چمکا نے کی کوشش کی ہے انہیں پو ری قوم سے اپنے گناہو ں پر معا فی مانگنا ہو گی کشمیری قوم کو شرپسند اور بھا رتی ایجنٹ لکھنے والے اخبار نے صحا فتی اقدار کو پامال کیا ہے ۔ پو ری کشمیری قوم ایسے میڈیا اداروں کا مکمل با ئیکا ٹ کر تی ہے جو محض چند ٹکوں کے عوض اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہو ئے حق کو با طل میں بدل دیتے ہیں ۔ کشمیری قوم کو اپنی جد و جہد آزادی اور خودمختاری کے لیے کسی کرا ئے کے سیاستدان اور نا م نہا د لیڈر کی ضرورت نہیں ہے ۔ کشمیری قوم اپنی جد و جہد آزادی کے ساتھ پر خلو ص ہے اور آزادی کی صبح ہو نے تک اپنی جستجو جا ری رکھیں گے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h9hef49
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *