لیبر پارٹی کی مقامی سیاست کی طرح کھیل کے میدان میں بھی اپنی حذب اختلاف جماعتوں کو شکست

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ ہلفورڈ ڈرائیو ہب پیری بار گراؤنڈ میں کھیلا گیا ، دونوں ٹیموں میں سٹی کونسل کے ممبران کونسلر ز حضرات نے بھرپور حصہ لیا جبکہ اس موقع پر لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر رائے ہیسل بھی موجو د تھے، تفصیلا ت کے مطابق مقامی حکومتی نمائندگان لیبر پارٹی ، کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں دونوں اطراف سے ۱۱، ۱۱ کھلاڑیوں پر مشتمل کونسلرز پر مبنی ٹیموں نے حصہ لیا 30 اوورز کے اس میچ میں مقامی سطح پر اکثریتی کامیابی حاصل کرنے والی لیبر پارٹی نے اپنی مد مقابل اپوزیشن پا رٹیز کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک کو سیاست کی طرح کھیل کے میدان میں بھی زبردست شکست سے دوچار کیا ۔ لیبر پارٹی کے کھلاڑیوں نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے کھیلنے کا آغاز کیا اوراچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اپنی مد مقابل دو اپوزیشن پارٹیوں کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹ کو 10کھلاڑیوں کے نقصان پر 134 رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹ کی پو ری ٹیم 25 اوورز کے کھیل کے بعد صرف 95 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئے اور اسطرح لیبر پارٹی کے کونسلر نے دونوں سیاسی حریفوں کو شکست فاش دیتے ہو ئے فتح کی ٹرافی اپنے نام کی شائیقین سیاست دانوں کے اس دوستانہ میچ سے خاصے لطف اندوز ہو ئے اس موقع پر کونسلر محمد وسیم نے لیبر پارٹی کے کپتان کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں جبکہ کونسلر ظفر اقبال ، کونسلر جون کلینسی ، کونسلر اینڈے کرٹرائیٹ ، کونسلر وکٹوریہ کوئین، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر روب پوکوک، کونسلر جوش جونز ، کونسلر ٹونی کینڈی ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر شفیق شاہ ، کونسلر لین کروس، کونسلر جو ن اوشیہ ، کونسلر سٹیورٹ سٹیسی ، کونسلر بشارت داداور محمود احمد نے بطور ٹیم ممبر حصہ لیا دوسری طرف روبرٹ ایلڈن نے کنزرویٹو اور لبرل ڈیمو کریٹ کی مشترکہ کپتانی کے فرائض سرانجام دیے جبکہ ڈین ڈالٹن ایم ای پی ، کو نسلر ٹم ہکس ٹیبل ، کونسلر ایون میکی ، کونسلر میرئین جینکنس ، کونسلر فرگوس رابن سن ، کونسلر گیری سمبرووک ، کونسلر مائیک وارڈ، کونسلر پاؤ یل ٹلزلے سی بی ای ،کونسلر کلفٹن ولیچ ، کونسلر ڈین کالڈیکوٹ ، کونسلر روگر وارڈ ، کونسلر گیو ف کرٹرائیٹ، محمد کیانی ، اسد کیانی نے بطور ٹیم ممبر حصہ لیا میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zg9mm4q
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *