لاہور: میاں نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا: الحاج زبیر

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: مسلم لیگ ن ٹریڈرز رنگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے کہاہے کہ میاں نوازشریف تمام بحران حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے اپنے ہر دور میں ملک و قوم کو درپیش مسائل بڑی جرأت سے حل کئے ہیں ان کے ساتھ عوام کی طاقت ہے ہمیں یقین ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ زبیر احمد نے کہا میاں نوازشریف نے انتہائی سیاسی بصیرت، کامیاب حکمتِ عملی اورتدبرسے اپنے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ختم کرڈالا اب چینی صدرکے کامیاب دورہ سے45ارب ڈالرکے معاہدوں سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوجائے گا اور پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب ضرور شرمندۂ تعبیر ہوگا۔

Short URL: http://tinyurl.com/zw2sdg8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *