لاہور: آخری دہشت گردکے صفایا تک اپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا:الحاج زبیر احمد

default_n
Print Friendly, PDF & Email

لاہور: حکومت نے دہشت گردی مکمل طورپرختم کرنے کا عزم کررکھاہے آخری دہشت گردکے صفایا تک اپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا ان خیالات کااظہارمعروف سماجی رہنما ،مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان مسلسل قربانیاں دے رہا ہے پشاور میں سکول پرحملے سے پوری قوم غمزدہ ہے یہ درندگی کی بدترین مثال ہے اسلام حالتِ جنگ میں بھی خواتین و بچوں کو نقصان پہنچانے کی ممانعت کرتاہے دہشت گردوں کے خلاف جاری اپریشن منطقی انجام تک پہنچانا اشد ضروری ہے۔ الحاج زبیر احمدنے کہا پاکستان کو دہشت گردی جیسے بڑے چیلنجزکا سامناہے اب وقت آگیاہے کہ دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکا جائے اس کیلئے پوری قوم کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے عوام کسی بھی اندازمیں دہشت گردوں کی حمایت یاسپورٹ کرنے والوں کا محاسبہ کرے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jjy9gqr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *