جوڈیشنل کمیشن نے تحریکِ انصاف کی جھوٹ کی سیاست کا پردہ چاک کردیا : الحاج زبیر

Print Friendly, PDF & Email

لاہور(سٹاف رپورٹر)جوڈیشنل کمیشن نے تحریکِ انصاف کی جھوٹ کی سیاست کا پردہ چاک کردیا اب عمران خان عوام سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ثابت ہوگیاہے کہ دھرنے ملک اور قوم کے خلاف ایک سازش تھے جس کا مقصد چینی صدر سمیت غیر ملکی سربراہانِ مملکت کے دورے ملتوی کروانا تھا عوام ملکی معیشت کو کھربوں ڈالر نقصان پہچانے والوں کا خود احتساب کریں۔ الحاج زبیر احمدنے کہاجوڈیشنل کمیشن نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کردیاہے عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے لیکن جھوٹ،ڈھٹائی اور نفرت کی سیاست کرنے والے ایسا نہیں کریں گے اللہ تعالیٰ نے ایک بارپھر میاں نوازشریف کو سرخرو کردیا مسلم لیگی کارکن سجدۂ شکر بجا لائیں اور پر امن رہ کر تصادم کی سیاست کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملادیں اسی میں ملک کی بہتری ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/jdv6ghf
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *