تحریکِ انصاف مایوس اورناکام سیاستدانوں کا اتواربازار ہے : الحاج زبیر احمد

Print Friendly, PDF & Email

لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے کہاہے کہ تحریکِ انصاف مایوس اورناکام سیاستدانوں کا اتواربازار ہے پارلیمنٹ کو جعلی قراردینے والے اب کس منہ سے اسمبلی میں واپس چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا دھرنے ملک اور قوم کے خلاف بھیانک سازش تھے اس کے ذریعے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا جو لوگ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہے عوام کبھی ان کا ساتھ نہیں دینگے۔ الحاج زبیر احمدنے کہا ہروقت تنقید کرنا عمران خان کا شوق ہے ان سے ترقی و خوشحالی کے اقدامات ہضم نہیں ہورہے عمران خان تنقید کرتے رہیں میاں نواز شریف اپنے انقلابی اقدامات سے پاکستان کی قسمت بدل کررکھ دیں گے کیونکہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اوروہ اس سلسلہ میں بڑی پرعزم ہے ہر لحاظ سے پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانا میاں نوازشریف کی اولین کوشش ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/z78yxpq
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *