بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں :الحاج زبیر احمد

Print Friendly, PDF & Email

لاہور(سٹاف رپورٹر)بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمدنے تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہابھارتی وزیرِ اعظم اور ان کے وزراء کی طرف سے پاکستان مخالف بیانات خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اقوامِ متحدہ،سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ہرزہ سرائی کا نوٹس لیں۔الحاج زبیر احمدنے کہا پاکستان ایک ذمہ دار آزاد اور خودمختار ایٹمی ریاست ہے اس کے کروڑوں شہری اپنے وطن کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں انڈیا نے کسی قسم کی کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی توہماری بہادر افواج اس کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی مکمل قدرت رکھتی ہیں۔انہوں نے بھارتی حکمرانوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا پاکستان کے خلاف بیان بازی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے اس لئے ہوش کے ناخن لیں ورنہ اس کا انجام بھارت کے حق میں برا ہوگا۔

Short URL: http://tinyurl.com/j8ekeoz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *