برمنگھم: کونسل ہا ؤس برمنگھم میں نئے لارڈ مئیر کی تعیناتی کے حوالہ سے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) کونسل ہا ؤس میں نئے لارڈ مئیر کی تعیناتی کے حوالہ سے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں اعلیٰ فوجی آفیسران ، بیورو کریٹس ، ایم پی و کونسلر زحضرات اوردیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب کے آغاز میں لارڈ مئیر کونسلر شفیق شاہ کی زیر سرپرستی ایک اختتامی اجلاس ہوا جس میں نو منتخب لارڈ مئیر کونسلر را ئے ہیسل کی حما یت میں ووٹنگ کے حوالہ سے ایک رسمی کا روائی کی گئی اس کے بعد باقا عدہ طور پر لا رڈ مئیر کونسلر شفیق شاہ نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو تے ہو ئے لارڈمئیر کا تاریخی سونے کا ہا ر اور روائیتی لباس نئے لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر را ئے ہیسل کے حوالہ کردیا ، کونسلر را ئے ہیسل کو انکا نیا منصب سنبھا لنے پرکونسل ہاؤس میں موجود دیگر احباب نے پرتپاک انداز میں خیر مقدم کیا اور اجلاس کی مزید کا روائی نو منتخب لارڈ مئیر کونسلر را ئے ہیسل کے زیر سرپرستی جا ری رہی جس میں سابقہ لارڈ مئیر کونسلر شفیق شاہ اور لیڈی مئیرس سعدیہ شاہ کی کا رکردگی با رے تفصیلی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جس میں کونسلر شفیق شاہ کی ایک سالہ بطور لارڈ مئیر خدما ت کو سراہا گیا اور کونسل ہال میں موجود تمام معزز مہمانان گرامی اور کونسلر زنے انہیں برمنگھم کونسل کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لیے اٹھا ئے جا نے والے مثبت اور موئثر اقداما ت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔کونسلر شفیق شاہ نے ڈپٹی لارڈ مئیر کا عہدہ سنبھال لیا، لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر را ئے ہیسل اور ڈپٹی لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کے انتخاب کے بعدتقریب میں آئے ہو ئے معزز مہمانوں کو کونسل ہال میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر برٹش ملٹری آفیسر کرنل رچرڈ میبرے کیو جی ایم ڈپٹی کما نڈر ہیڈ کوارٹر ۱۱ سگنل اور ویسٹ مڈلینڈز ، میجر جون این ترکویند رجمینٹل ایر یا سیکرٹری وروکشائر ہیڈ کوارٹر ،ایم پی جیس فلپس ، سابق ایم پی جان ہیمنگ ،سابق لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر محمود حسین ، سابق لارڈ مئیر کونسلر عبد الرشید چو ہدری ،کونسلر سر البرٹ بوورلیڈر آف دی کونسل،کونسلر لین وارڈڈپٹی لیڈر آف دی کونسل،کونسلر طا ہر علی، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر محمد افضل ، کونسلر عنصر علی ، کونسلر فاضل چو ہدری ، کونسلر محمد ادریس، کونسلر ظفر اقبال ، کونسلر حبیب الر حمن ، کونسلر ماجد محمود ، کونسلر وسیم ظفر ، کونسلر چنگیز خان، کونسلر بشارت داد ،کونسلر انیتا وارڈ،کونسلر مائیک شارپ،کونسلر باربرا ڈرنگ،کونسلر فل واکلنگ،کونسلر سوسن برنت،کونسلر کارل رائس،کونسلر جیمز میکے،کونسلر جون کاٹن ، کونسلر لیزا ٹرکٹ،کونسلر سٹیوٹ سٹیسے،کونسلر بریگد جونز ، کونسلر نگینہ کوثر ، کونسلر مریم خان ، کونسلر اعظمیٰ احمد ، کونسلر وکٹوریہ کوئین ، کونسلر نوا ز علی ،کونسلر نر یندر کور ،سید نذیر حسین شاہ ، سمیرا فرخ چئیرپر سن بنا ت المسلمین برطانیہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j8npvbx
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *