برمنگھم: لیبر پارٹی مڈ لینڈزکے زیر اہتمام بو زلے گرین وارڈ میں ایک میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) لیبر پارٹی مڈ لینڈزکے زیر اہتمام بو زلے گرین وارڈ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں علا قے کی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی نو منتخب ممبر برطانوی پارلیمنٹ لئیم بیرن اور لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر سید شفیق شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر لیبر پارٹی کے قا ئدین ممبران و معاونین کونسلر محمد اخلاق ، کونسلر اعظمیٰ احمد ، سابق کونسلر اشفاق احمد شاکی ، سید نذیر حسین شاہ ، سید تصویر حسین شاہ ، فخر الاسلام ، محمد کبیر الدین ، حاجی محمد صادق آف چھترو ، حاجی فضل الہیٰ ، چو ہدری خادم حسین ، شفیق زمان غوری ، ر اجہ عبا دت خان ، چو ہدری عارف کیروی ، محمد نصیر انصاری ، چو ہدری محمد اختر ، زاہد چو ہدری ملک لاء سو لیسیٹر ، سا جد یوسف ، میاں شاھد اقبال ، سید صغیر کاظمی ، ظہیر حسین ، سید عابد کا ظمی ، چو ہدری محمد فاروق ، محمد منیر ، چو ہدری محمد رزاق ، چو ہدری شا ہجہا ں ، طا رق مرزا ، چو ہدری محمد ریاض ، راجہ مسعود ، محمد محمود ، چو ہدری محمد ضیاء ، جا وید اقبال ، شہزاد حسین شاہ ، سید تصور نقوی ، چو ہدری جنرل طا رق ، محمد علی ، و اجد ، ظفر داد ، ر اجہ لیا قت کیانی ، رضیہ طا رق ہدایت ، چو ہدری اشفا ق علی ، شفیق احمد ، جا وید اختر ، قمر خلیل ، حاجی رشید ، چو ہدری الیاس ، نا صر جا وید ، چو ہدری شکیل احمد ، ظہیر احمد ، فخر کا ظمی ، سید حسن شاہ ، چو ہدری ماجد مجید ، ر اجہ محمد افضال ، رفعت اللہ اوورکزئی ، ز اہد خٹک ، محمد متین ، زا ہد خٹک ، صا ئمہ ہا رون اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم پی لئیم بیرن نے کہاکہ لیبر پارٹی کی مڈلینڈز سے اکثریتی فتح با شعور عوام کا جما عت پر بھرپور اعتما د کا اظہا ر ہے ۔ قومی سطح پر ہمیں مایوسی کی ضرورت نہیں ہے عوام سے کیے ہو ئے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔ لا رڈ مئیر آف بر منگھم سید شفیق حسین شاہ نے کہاکہ اجتماعی سطح پر ملکی وقا ر اور تعمیر و ترقی کے لیے ہر فرد مشترکہ طور پر اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ بطور کونسلر عوام الناس نے مجھے دوبارہ کونسل ممبر منتخب کروا کر جس اعتما د اور محبت کا اظہا ر کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پو ری کو شش کر وں گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ملکی مفادات کے لیے ہمیں تمام ترسیاسی اور ذاتی وابستگیوں کو بالا طاق رکھتے ہو ئے انفرادی سطح پر اپنی اپنی بساط اور ذمہ داری کے مطابق مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ میں رہنے والی تمام تر کمیونٹیز ہما رے لیے قابل عزت و احترام ہیں ہر ایک کو دوسرے کے کو تسلیم کرتے ہو ئے خوش اخلا قی اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چا ہیے تا کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور اسی طرح ایک مہذ ب اور پر امن معا شرہ پروان چڑھ سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آنے والا ہر لمحہ ہما رے لیے اہمیت کا حامل ہے جس میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ خود کو فعال اور بہتر بنایا جا سکتا ہے میٹنگ کے اختتام پر لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے فتح یاب ہو نے والے ممبران پا رلیمینٹ اور مقامی کونسل ممبران کو مبارکباد پیش کی گئی اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔
Short URL: http://tinyurl.com/zoq56fn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *