برمنگھم: شہید انقلاب عارف شاھد کا خو ن رائیگا ں نہیں جا ئے گا قاتلوں کی گرفتاری تک جنگ جا ری رہے گی: قمر خلیل

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) عارف شاھد کو ریاست جموں و کشمیر، وحد ت کی بحالی اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی پاداش میں شہید کیا گیا ۔ عارف شاھد ہر اس کشمیری کے ترجمان اور حقوق کے محافظ تھے جو اپنی تا ریخ اور تحریک کے ساتھ مخلص ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر نوجوان کا مریڈ و جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی بر منگھم قمر خلیل نے پا کستانی خفیہ اداروں کی طرف سے عا رف شاھد کی شہا دت کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں ایسی خو د مختار اور خو شحال ریا ست چا ہیے جس میں ہر شخص کو فطری آزادی حاصل ہو ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی خفیہ یا مخفی طا قت اس بات پر ہر گز مجبور نہیں کر سکتی ہے کہ ہم کرائے کے حکمرانوں کی خو شامد اور آؤ بھگت کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ نام نہا د آزاد کشمیر اور پاکستانی حکمرانوں نے عدل و انصاف اور برابری کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ غلام حکمرانوں کی سوچ اور عمل نے پو ری کشمیری قوم کے سر شرمندگی سے جھکا دیے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ الحاق کے نعرے لگا نے والے حقیقی غدار ہیں جنہو ں نے پو ری کشمیری قوم کو دنیا میں تنقید کا نشانہ بننے کے لیے چھوڑ دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسے کھو کھلے اور نا پید نعروں کی بد ولت اقوام عالم ہما را ساتھ دینے کے لیے بھی تیار نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان فلفور بھارت سے کیا ہوا شملہ معا ہدہ اور معاہدہ کراچی ختم کرے جس کی وجہ سے عالمی دنیا کشمیریو ں کا کیس سننے سے بھی گریزاں ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عارف شاھد کے قاتلوں کو پاکستانی حکومت اور سیا ستدان جا ننے کے با وجود بھی گرفتا ر کرنے سے گریزاں ہیں نہ جا نے کتنے ہی آزادی پسندوں کو خاموش طریقہ سے شہید کردیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عارف شاھد کے سفاک قاتلوں کی گرفتا ری تک دنیا بھر میں احتجاج جا ری رکھیں گے اور چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی خفیہ اداروں نے ریا ست کے اندر ہی ایک اور ریاست قائم کر رکھی ہے جو ہر گز قابل قبول نہیں ہے ہر شخص قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنے کا مجاز ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ یو کے پی این پی ہر شہری کے لیے برابری اور روشن مستقبل کے لیے مصروف عمل ہے رنگ نسل مذہب اور تمام تفرقوں کو بالا طا ق رکھتے ہو ئے عدل و انصاف اور قانون کا احترام کرنے والا معا شرہ قائم دیکھنا چا ہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ جہا ں آزادی اظہا ر کو زہر قاتل سمجھا جا ئے ایسی جمہو ریت اور سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ قا بض حکمران چا ہتے ہیں کہ کشمیر کی تا ریخ اور کشمیریوں کی شنا خت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مٹا دیا جا ئے لیکن قیا مت کی صبح ہو نے تک بد یا نت حکمرانوں اور ان کے لے پالک خفیہ عنا صر سے جد و جہد جا ری رکھیں گے ۔ ا

Short URL: http://tinyurl.com/jzurmkd
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *