برطانیہ کے شہر برمنگھم کی 4 مساجد پر نامعلوم افراد کا حملہ

Print Friendly, PDF & Email

لندن: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے نامعلوم افراد نے 4 مساجد پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر بھاگ گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں گزشتہ رات 4 مساجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملہ آور مساجد کے شیشے توڑ کر بھاگ گئے۔ چاروں مساجد کی 7 کھڑکیوں کے شیشوں اور 2 دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مساجد پر حملے کے بعد مقامی مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
برطانوی میڈیاکے مطابق فارنسک ایکسپرٹ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے قریبی کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
برطانوی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب چیف کانسٹیبل تھامسن کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد سے ہمارے افسران مساجد، گرجا گھروں اور دوسری تمام عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے کام کررہے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5x7eo5q
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *