جھنگ:ریسکیو1122کے دفتر میں جشن آزادی کی تقریب,پرچم کشائی بھی کی گئی

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ(حبیب الرحمن,تحصیل رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر ریسکیو 1122 کے دفتر سٹیشن جھنگ پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اویسملک تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹر طارق سعید، ڈسٹر کٹ سیفٹی آفسیر اصغری پروین سمیت تمام ریسکیورز نے تقریب میں شرکت کی۔اس دوران محمد اویس ملک اور ڈاکٹر طارق سعید نے پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ سنایا گیا اور ریسکیور ز کے ایک چاق وچوبد دستے نے سلامی پیشکی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئےاے ڈی سی محمد اویس نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانا چاہیے لیکن انتہائی دکھ کے بات ہے کہچند شر پسند عناصر کی وجہسے آج ہماری آزادی کا رنگ کچھ پھیکا پڑ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہممزید قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے اور انہیں انجام تک پہنچا کرہی دم لیں گے تاکہ آئندہ کبھی اس ملک کی جانب کسی کو میلی آنکھ اٹھانے کی جرات نہ ہو۔آخر میں انہوں نے تمام ریسکیورز کو پاکستانی پرچم کے بیجز بھی لگائے۔

Short URL: http://tinyurl.com/gm8sozn
QR Code: