ماں بیٹا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ (حبیب الرحمن) جھنگ میں ماں کی مامتا پھر بچے سمیت قربان ہوگئی. تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ جابر نگر دارالسکینہ روڈ کے رہائشی افضل کا دس سالہ بیٹا عبداللہ چھت پر کھیل رہا تھا کہ اس کا ہاتھ چھت پر سے گزرنے والی 11000 کے وی کی تاروں سے لگ گیا کرنٹ لگنے سے بچے کی چیخ نکل گئی بچے کی چیخ سن کر ماں اپنے بیٹے کو بچانے دوڑی . مگر کرنٹ لگے بچے کے ساتھ ہی ماں بھی موقع پر جاںبحقہو گئی .. ریسکیو 1122 جھنگ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کرکے موت کے چنگل سے جداکیا.. اہل علاقہ میں ماں بیٹے کی موت پر غم کی لہر دوڑ گئی ہے

Short URL: http://tinyurl.com/j665nea
QR Code: