لاہور چیمبر آف کامرس 3 سال سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سے محروم

Print Friendly, PDF & Email

لاہور(ایف یو نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس 3 سال سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سے محروم، سابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشن نے رولز اینڈ ریگولیشنز کو پامال کرتے ہوئے ادارے کو یرغمال بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس میں ستمبر 2014 تک ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کے عہدے پر تعینات رہنے والے شاہد خلیل ’’چمک‘‘ اور اثر و رسوخ کے ذریعے صدرلاہور چیمبر آف کامرس کو ساتھ ملا کر سیکرٹری کی سیٹ پر براجمان ہو گیا جبکہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کا عہدہ اپنے ماتحت ایک کلیریکل سٹاف کے بندے کے حوالے کر دیا۔ راشدیعقوب نامی کلریکل سٹاف کاایک شخص ستمبر 2014سے صدر و سیکرٹری چیمبر کی ایماء پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کے اختیارات غیر قانونی طور پر استعمال کر رہا ہے جس سے چیمبر کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری لاہور چیمبر آف کامرس کی سیٹ پر سابق جنرل ، آئی جی یا ڈی آئی جی لیول کا کوئی بندہ میرٹ کے مطابق تعینات ہو سکتا ہے۔ سیکرٹری کی سیٹ پر غیر قانونی طور پر تعینات شاہد خلیل اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے چیمبر کے دیگر عہدیداران کو ڈراتا دھمکاتا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کی بازگشت ایف آئی اے تک بھی پہنچ گئی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدور و عہدیداران میاں محمد علی، میاں مظفر علی اور میاں مصباح الرحمن نے اس حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ میاں مظفر علی نے عدالت عالیہ میں پٹیشن بھی دائر کی ہے کہ چیمبر میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں اور خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے ضابطے کی کارروائی کی جائے۔

Short URL: http://tinyurl.com/ycvjqp8m
QR Code: