حضرت محمد ﷺ دو جہانوں کے لیے رحمت

Print Friendly, PDF & Email

Hazrat Muhammad SAW Do Jahanon K liye Rehmat Hazrat Muhammad SAW Do Jahanon K liye Rehmat Hazrat Muhammad SAW Do Jahanon K liye Rehmat Hazrat Muhammad SAW Do Jahanon K liye Rehmat Hazrat Muhammad SAW Do Jahanon K liye Rehmat Hazrat Muhammad SAW Do Jahanon K liye Rehmat

تحریر: محمد مظہررشید چودھری

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم دو جہانوں کے لیے رحمت ہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے’’وما ارسلنک الا رحمۃ للعالمین“ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نبیوں، رسولوں اور فرشتوں کے لئے رحمت، جِنّات اور انسانوں کے لئے رحمت ہیں، مومن و کافر کے لئے رحمت ہیں، حیوانات، نباتات اور جمادات کے لئے رحمت ہیں، دین و دنیا میں رحمت ہیں الغرض عالَم میں جتنی چیزیں داخل ہیں، حضرت محمد ﷺ ان سب کے لئے رحمت ہیں، حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس سے والہانہ عشق اور محبت ایمان کی نشانی ہے،سانچ کے قارئین کرام!ربیع الاول، حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں والا ہے، آپ ﷺ سے محبت اور عقیدت ہر مسلمان کے لئے قیمتی ترین اثاثہ ہے، حضرت محمد ﷺ کی محبت اور ان کی ذات اقدس سے عشق زندگی میں کامیابی کے لئے ضروری ہے،ارشاد باری تعالی ہے ”اللہ نے ایمان والوں پر احسان کیا ہے جو ان میں انہیں میں سے رسول بھیجا (وہ) ان پر اس کی آیتیں پڑھتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور دانش سکھاتا ہے، اگرچہ وہ اس سے پہلے صریح گمراہی میں تھے“(سورۃ آل عمران،آیت 164)، مسلمان اسلامک کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ مناتے ہیں، بازاروں، گلیوں اورمحلوں کو جھنڈیوں، سبز جھنڈوں سے سجاتے ہیں اور گھروں میں چراغاں اور میلاد النبی ﷺ کی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے یکم ربیع الاول سے ہی رنگ برنگے برقی قمقموں کی مدد سے گھروں، دوکانوں، بازاروں کی سجاوٹ شروع ہو جاتی ہے۔جیسے جیسے 12 ربیع الاوّل کی مبارک ساعت قریب آتی ہے، فضاء درود سلام اور نعتوں کی گونج سے معطر ہوتی جاتی ہے، امسال بھی ملک بھر میں آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا،بارہ ربیع الاول کی صبح کا آغاز نماز فجر کے بعد بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ درود وسلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا، ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں، مساجد میں دین اسلام کی سر بلندی، مسلم امہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی و فلاح، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،سانچ کے قارئین کرام! اوکاڑہ میں مرکزی روایتی قدیمی جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دار العلوم اشرف المدارس سے صمد پورہ سٹاپ اور وہاں سے غوثیہ چوک پہنچا جسکی قیادت صاحبزادہ محمد حمزہ اوکاڑوی نے کی، پیر خالد زاہد اشرفی دیگر علما کرا م اور عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد راستے میں دورد سلام با آواز بلند پڑھتے رہے،شہر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس غوثیہ چوک سے مفتی غلام یاسین،صوفی ظفر لطیف، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری سلیم صادق کی قیادت میں برآمد ہوا، جلوس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام اور ہزاروں عاشقان مصطفٰی ﷺ نے شرکت کی۔جلوس گول چوک سے صدر بازار، ایم سی بی چوک، ہارنیاں والا چوک، غلہ منڈی، دیپالپور روڈ، حق بازار، ہسپتال بازار، ریل بازار، دیپالپور روڈ، سرور چوک اور کچہری بازار سے ہوتا ہوا جامعہ مسجد غوثیہ اوکاڑہ جاکر اختتام پزیر ہوا،شہر کی فضا دورود سلام کی صداؤں اور سرکار کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی، نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺکی ولادت کے دن کی خوشی میں گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں، شاہراہوں کو سبز پرچموں، برقی قمقموں، اور جھنڈیوں سے یکم ربیع الاول سے ہی سجادیا گیا تھا،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیاجن میں عاشقان رسولﷺ نے نبی کریم ﷺسے محبت کا اظہار کیا اور جلوسوں کے راستے میں درودسلام با آواز بلند پڑھا جاتا رہا، علمائے کرام نے اپنے خطابات میں سیرت النبیﷺ پر روشنی ڈالی،اس سلسلے میں کئی مقامات پر نعتیہ محافل کا سلسلہ بھی جاری ہے، حکومتی اور مذہبی تنظیموں، میلاد کمیٹیوں اور لوگوں کی جانب سے جلوس، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز، سیمینارز سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد یکم ربیع الاول سے کیا جارہا ہے،جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے نذرو نیاز کا بندوبست بھی کیا گیا، اس موقع پر مختلف مقامات پر کیک اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع عمارتوں کو دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا گیا، شاہراہوں پر سبز پرچموں کی بہار نظر آئی، گنبد خضریٰ اور خانہ کعبہ کے خوبصورت ماڈل بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس کے علاوہ گھروں میں بھی محافل میلاد سجائی گئیں،سانچ کے قارئین کرام! ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ کی جانب سے بھی جلوسوں اورمیلاد النبی ﷺ کی محافل کے مقامات پر صفائی،ستھرائی اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے اہلکاروں کے ہمراہ روٹس کا معائنہ کیا بعض مقامات پر جلوس میں شرکت کی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلا ل نے ضلع کے انیس تھانوں، ڈی ایس پی دفاتر اور پولیس چوکیوں کو برقی قمقموں سے سجانے کی ہدایات دے رکھی تھیں، میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سات سو سے زائد پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فرقان بلال نے جلوسوں کے راستوں کی سیکورٹی چیک کرنے کے لیے جلوسوں میں شامل ہوئے، جلوس اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے بھی تعینات کیے گئے تھے، سانچ کے قارئین کرام!پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ؤں پیر سید صمصام علی شاہ بخاری،چودھری سلیم صادق، چودھری عبداللہ طاہر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق جج، ممبر صوبائی اسمبلی چودھری منیب الحق، رہنما مسلم لیگ (ن) اکبر علی خاں، عمار اجمل چودھری، عمران رفیق چودھری، سماجی شخصیت مطلوب حسن چشتی،مہر عبدالستار، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سید کوثر رضوی، حبیب اللہ چوراہی، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر مہر جاوید،رائے حماد اسلم کھرل،وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی میاں عبد الر شید بوٹی، سماجی رہنمارائے احمد حسن،قمر عباس مغل،مو لانا عبد المنان عثمانی، قاری حفیظ اللہ بلوچ،قاضی اسلم اوکاڑوی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے میلاد النبی ﷺ کی محافل اور جلوسوں میں شرکت کی،سماجی تنظیموں، وکلا، صحافیوں، انجمن تاجران کی جانب سے بھی محافل میلادالنبی ﷺ منعقد کی گئیں، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے امتی ہیں آپ ﷺ وہ ہستی ہیں جنہوں نے اخلاق،محبت،پیار،نظم و ضبط،پاکیزگی،ایفائے عہد،حق و صداقت اور انصاف کے ابدی اصول ہمیں بتائے، ضلع اوکاڑہ میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر پندرہ سو سے زائد محفل میلاد النبی ﷺ اور سیرت کانفرسز کا انعقاد کیا گیا، جن میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی، خاص طور پر بچوں اور بچیوں نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کی، ضلع اوکاڑہ میں خطاطی،تقریری مقابلے،نعت خوانی،پینٹنگ اور قرات کے مقابلے بھی منعقد ہوئے،سانچ کے قارئین کرام!ہر مسلمان اپنا تن من دھن،اولاد،حتیٰ کہ ماں باپ حضور ﷺ کی حرمت پر قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیاررہتا ہے ہم حضور ﷺ کے غلام ہیں اور ان کی غلامی ہی ہمارا اعزاز ہے۔

Hazrat Muhammad SAW Do Jahanon K liye Rehmat
Short URL: https://tinyurl.com/2pqyv2dc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *