شہریوں کے لیے تقریبات

Print Friendly, PDF & Email

Events for Citizens Events for Citizens Events for Citizens Events for Citizens Events for Citizens Events for Citizens

تحریر: محمد مظہررشید چودھری

گیارہ نومبر 2022کو اوکاڑہ کے عام اور خاص شہریوں کے لیے الگ الگ دو بڑی تقریبات جناح اسٹیڈیم اور زیر تعمیر عمارت اوکاڑہ جمخانہ کے لان میں منعقد کی گئیں،دونوں کا مقصد شہریوں کو اچھی اور معیاری تفریح فراہم کرنا تھا، جناح اسٹیڈیم میں منعقدہ کبڈی میچ کے لیے داخلہ فری تھا، جبکہ اوکاڑہ جمخانہ میں رات کو ہونے والے میوزک اور ڈنرپروگرام کا داخلہ باقاعدہ ممبر شپ حاصل کرنے والوں کے لیے انیس سو پچاس روپے اور مہمانوں کے لیے تین ہزار روپے فی کس رکھا گیا تھا،اشرافیہ اور اُنکے مہمانوں کے لیے ہونے والے پروگرام میں گلوکارہ سائرہ رضا خاں، ببو رانا اور اللہ رکھا نے حاضرین کواپنی پرفارمنس سے محظوظ کیا،سانچ کے قارئین کرام! ایک دن میں دو تقریبات کا حاصل یقینا اچھا ہی ہوا، چند گھنٹوں کے لیے عوام اپنے معاشی مسائل سمیت شہر کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیوں سڑکوں، اور سیوریج کے دیرینہ مسائل کو بھول گئے، ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام منعقدہ تقریبات میں سے اگر ذکر کروں جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں نیشنل کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ہونے والے ٹاکرے کی تو یہ ایک زبردست مقابلہ تھا، جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ کروڑوں روپے کی لاگت سے دودہائیاں پہلے بنایا گیا لیکن اس پر مناسب توجہ نہ دینے کی وجہ سے اس کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے ساتھ اِس کے گراؤنڈ کو کھیلوں سے ہٹ کردیگر تقریبات کے لیے استعمال کیا جانے لگا تھا، ضلعی انتظامیہ نے اس کو وقتی طور پر رنگ وروغن کر کے اس قابل ضرور بنادیا کہ شہریوں کی تفریح کے لیے یہاں پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو سکیں،گیارہ نومبر کو بعد نماز جمعہ کبڈی کا ایک میچ ڈسٹرکٹ سپورٹس بورڈ اور ضلعی انتظامیہ نے منعقد کروایا،پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کازبردست مقابلہ ہوا،جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن جاویداختر محمود، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا، سرکاری اداروں کے افسران،وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی میاں عبدالرشید بوٹی، رہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری سلیم صادق، مہر عبدالستار ودیگرنے شرکت کی، اسٹیڈیم کے اطراف بڑے جہازی فلیکس پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصاویر نمایاں کی گئی تھیں، پاکستان گرین ٹیم کی قیادت نیشنل کبڈی کے کھلاڑی شفیق چشتی نے کی جبکہ ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں میں ملک ذکا اللہ مانی، رانا علی شان، سجاد گجر، نویدجٹ، اجمل ڈوگر اور طاہرگجر جبکہ کوچ پاکستان کبڈی ٹیم طاہر وحید جٹ،ریفری پاکستان کبڈی ٹیم جاوید جٹ،ماسٹر محمد انور جٹ، کوچ پاکستان واپڈا کبڈی ٹیم شاہد اقبال جٹ، کبڈی وائٹ ٹیم کپتان بلال اسلم گل کھلاڑیوں میں شاہ بہرام بھٹی، لالہ عبداللہ، نفیس گجر، مدثر سندھو، رانا نعیم اور عارف سیال شامل تھے،سانچ کے قارئیں کرام!سینکڑوں شہریوں نے کبڈی کا میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی، پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 33 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا،جیتنے والی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کو2لاکھ اور رنر اپ ٹیم کے کپتان بلال اسلم کو 1لاکھ 25ہزار دینے کا اعلان کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں کبڈی ٹاکرا کاانعقاد کیاگیا ہے، کھیلوں کے فروغ سے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اپنا مثبت کردار ادا کر ے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ پارک اور اسٹیڈیم آباد ہوں انہوں نے کامیاب کبڈی میچ پر منتظمین سپورٹس آفیسر اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی کاوشوں کو سراہا٭

Short URL: https://tinyurl.com/2e9h98ol
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *