اثاثہ

Print Friendly, PDF & Email

میرا کل اثاثہ میرے لفظ ،
ان کو بیچنا چاہتا ہوں،
کوئی خریدار ہو تو بتانا،
ارے پگلے ، انسان بے قیمت ہے،
لفظ کون خریدے گا ،
پھر …..مجھے خرید لو
تم اب بےکار ہو ,تھک چکے ہو،
کمایا ،کھلایا ،باقی بچوں میں بانٹ دیا ،
ساتھ رکھنا ان کو گوارا نہیں ،
اب کل اثاثہ بیچ کر کیا کرو گے
صدقہ ،
میرا بیٹا بیمار ہے
(تحریر: احمر اکبر)

Short URL: http://tinyurl.com/jdsxub2
QR Code: