مقامی سیاسی سماجی مذہبی و صحافتی شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں افطا ر ڈنر کا اہتمام

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سابق مشیر حکومت آزادکشمیر و چیئر مین مغل ویلفئیر ٹرسٹ برطانیہ محمد سعید مغل ایم بی ای کیطرف سے مقامی سیاسی سماجی مذہبی و صحافتی شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں افطا ر ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس خوبصورت روحانی و مذہبی تقریب کی صدارت صاحبزادہ پیر رشید حسین شاہ جماعتی نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ساجد یوسف نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر محمد سعید مغل نے مرکزی خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ رمضان المبارک درحقیقت ہما ری زندگی میں تمام تر امور کے محاسبہ کےلیے آتا ہے تا کہ ہم اپنا احتساب کرتے ہوئے اپنے حالات زندگی کو درست کرلیں ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ میں بسنے والے تا رکین وطن کو چا ہیے کہ پیچھے اپنے علاقوں ، گا ئو ں اور شہروں کی سیاست کو پس پشت ڈال کر مقامی سیاست میں حصہ لیں ۔ انہوںنے مقامی سطح پر سکولوں میں مسلمان بچو ں کو ہم جنس پرستی کی تعلیم کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ اس اہم مسئلہ پر پو ری مسلم کمیونٹی کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ آواز بلند کرنا ہو گی ۔ انہو ں نے کہاکہ آج ہماری تیسری اور چو تھی نسل یہا ں اس ملک میں آبا د ہے لیکن ہم مقامی مسائل اور مشکلا ت کو چھوڑ کر پیچھے اپنے علاقوں کی سیاست اور معاملات میں الجھے بیٹھے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر سے آئے ہو ئے سیاسی نمائندوں کی آؤ بھگت سراسر پیسے اور وقت کا ضیاع ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں آپسی اختلافات اور پسند نا پسند کو مٹا کر اجتماعی سطح پر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متحد ہونا پڑے گا ۔انہو ں نے کشمیر پریس کلب مڈلینڈز کے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر سابق مشیر حکومت آزادکشمیر و کاروبا ری شخصیت واجد علی برکی ، چو ہدری اسلم وسن، محمد ایوب سرکھوی ، چو ہدری محمد غفور کھاڑک اور دیگر نے بھی خطابات کرتےے ہو ئے با ہمی اتحاد و اتفاق اور مقامی مسائل کے لیے کوششوں پر زور دیا ۔ اس موقع پر صدر ایوان نعت انٹرنیشنل قاری تنویر اقبال قادری، جنرل سیکرٹری ایوان نعت انٹرنیشنل ذوالفقار علی نقشبندی، چو ہدری محمد امین، سہیل راجہ ، غضنفر محمود، معین قاضی ، مرزا فیصل محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/yxfy9aas
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *