شرجیل میمن کو بچانا ہوتا تو انہیں کراچی اتارتے، وزیر اعلیٰ سندھ

Print Friendly, PDF & Email

سیہون شریف: سیہون شریف کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اور شرجیل میمن کا معاملہ الگ الگ ہے۔ شرجیل میمن کو بچانا ہوتا تو کیا انہیں اسلام آباد میں اتارتے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا وہ عدالتوں کی پاسداری کریں۔ ضمانت لیں یا عدالت میں پیش ہو جائیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منظور وسان کے خواب سچے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا پورے سندھ میں 2 ہزار اسکول کھولے گئے ہیں جبکہ مزید بند اسکول کھلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ رات شرجیل میمن کو نیب حکام نے دبئی سے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ شرجیل میمن کئی مقدمات میں نیب کو مطلوب ہیں۔ دبئی سے واپسی پر مکیش چاولہ، فیاض بھٹ، تیمور تالپور اور امداد پتافی بھی شرجیل میمن کے ساتھ تھے۔ چاروں وزرا کی موجودگی میں شرجیل میمن کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد نیب نے حفاظتی دستاویزات کی پڑتال کے بعدشرجیل میمن کو رہا کر دیا تھا۔

Short URL: http://tinyurl.com/kox5ogm
QR Code: