سوچ مرگئی

Hadayat Ullah Akhtar
Print Friendly, PDF & Email

کیا سوچ رہے ہو عنوان کے بارے اچھا اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کی سوچ زندہ ہے اور مجھے کوس رہے ہو کہ یہ کیا عنوان رکھ دیا۔ٹی وی دیکھتے ہیں آپ جی جی بلکل کیا دکھائی دیتا ہے آپ کو کبھی سوچا ہے ۔کیا دیکھتی ہیں ہماری آنکھیں کتنے پیارے پیارے مناظر اشتہاروں کے گھی کا اشتہار ہو یا کوکنگ آئل کا ایک حسین و جمیل دوشیزہ کا اس اشتہار میں آمی جان بننا تو لازمی ہے نا۔ اس لئے کہ کچن کا شعبہ تو اسی کا ہے ۔اب ان اشتہاروں میں امی بننے والیاں جو ادائیں دکھاتی ہیں اس بارے تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔۔۔کیا ہے اس اشتہار مین نہیں اس میں ایسی کوئی بات نہیں ۔آپ اس کو ایک نارمل اشتہار سمجھتے ہیں ۔چلیں آپ کی بات مان لیتے ہیں ۔اور میڈیا کا ساتھ دیتے ہوئے آگے چلتے ہیں کیا دکھا رہا ہے ہمارا میڈیا نوجوان نسل کو اور کیا بنانا چاہتا ہے۔بریکنگ نیوز ہے ذرا سن لیں لیکن ایک وقفہ لیتے ہیں کمرشل کے لئے ۔ارے یہ کیا کمرشل چل رہا ہے نہیں نہیں یہ فحاشی نہیں ۔ہمارے نزدیک فحاشی صرف یہ ہے کہ کوئی عورت یا مرد ننگا ہو جائے۔ یا کوئی زنا کرتے ہوئے پکڑا جائے یا یہ کہ سر عام کوئی عورت یا مرد ایک دوسرے کو بوسہ لگائیں ۔یہ جو کچھ ہمارا میڈیا دکھا رہا ہے ہم اسے فحاشی سمجھتے ہی نہیں کیوں ہے نا یہی بات۔ کیا ہوا جو ایک صابن کی ٹکیاں یا شیمپو کی تعریف میں کوئی خاتون ناچے یا ناچتے ہوئے صابن کی جھاگ بنا لے اس کو فحاشی تھوڑی کہتے ہیں فحاشی تب ہوتی جب یہ صابن ہی بن جاتی۔بلیڈ کا اشتہار ہو یا شیونگ کریم کا اگر اس میں خاتون تھوڑی سے چمڑی دکھا دے تو اس بلیڈ کی کارکردگی اور شیونگ کریم کے ملائم ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اب خاتون کی چمڑی دکھانے کی ایک جھلک کو فحاشی سمجھنا تو بے وقوفی ہوگی نا۔ نیکر چڈی میں میٹریس فوم پر لیٹی ہوئی عورت کومیٹریس کے ساتھ گد گدی کرنےکو فحاشی سمجھنا بلکل ہی اجاڑپن کہلائے گا لوگ کیا کہئنگے زمانہ جہالت کے خیالات رکھنے والا ارے بابا یہ فحاشی نہیں ہے یہ تو دور جدید کی ضرورت ہے موبائل کی دنیا میں بھی بڑا انقلاب آیا ہے نوجوان لڑکے لڑکیوں نے اس میدان میں تو اپنا لوہا منوایا ہے نت نئے ماڈل کے موبائل اور ان موبائلز کی فروخت میں عورت نے تو کمال ہی کر دیا ادھی رات کےپیکیجز کے اشتہار میں واہ بھائی واہ چشکے ہی چشکے ۔نہیں ہے نا یہ بھی فحاشی ۔وائو کیسا مزیدار سین دکھایا جا رہا ہے دیکھو دیکھو ٹانگوں سے کپڑا ہٹ رہا ہے ارے ارے آنکھیں بند کر دو یہ کیا دکھایا جا رہا ہے ارے یہ تو ہیئر ریموئر کریم ہے خواہ مخواہ گھبرا رہے ہو فحاشی سے ۔ نہیں یہ بھی فحاشی نہیں ۔ بس فحاشی اسے کہتے ہیں جو پہلے مذکور ہوا ہے یعنی جب تک پورا ننگا پن نہ دکھایا جائےباقی چیزوں کو ہم نے فحاشی کے زمرے سے خارج کر دیا ہے لہذا اس کو فحاشی نہیں کہا جائیگا ۔واہ بھائی واہ مسلم معاشرے میں ماڈریٹ اسلام شائد اسی کو کہا جاتا ہے یہ بات تو اب ہماری سمجھ میں آئی ۔ ہم مسلمانوں کی مثال ایسی ہوگئی ہے کہ نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے اگر یہ سب کچھ فحاشی کے زمرے میں نہیں آتا ہے تو آئیں سب مل کر اپنی اس سوچ کو جو مر چکی ہے آخری دعا پڑھ لیں قالو ا انا للہ الہ و االہ راجعون

Short URL: http://tinyurl.com/y98zthak
QR Code: