جھنگ:پاکستان ایکسپریس ٹرین حادثہ کا شکار.

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ) حبیب الرحمن(کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس شورکوٹ چھاؤنی اسٹیشن سے نکلتے ہی پہلے326 ریلوے پھاٹک پہنچتے ہی ٹرین مکئی سے لدے ٹرک نمبرMHI1855 سے جا ٹکرائی جبکہ حادثہ پھاٹک نہ ہونے سے پیش آیاٹرین کی ٹکر سے ٹرک ڈرائیور نذیر احمدولد غلام قادرشدید زخمی ہو گیا ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سے انجن کو بری طرح نقصان پہنچااور ٹرین کو شورکوٹ چھاؤنی اسٹیشن پر تین گھنٹے تک روکا گیاجبکہ متبادل انجن لگاکر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کینٹ کے انچارج ملک ثناء اللہ نفری کے ساتھ فوری جائے حادثہ پر پہنچے ۔حادثہ کی وجہ سے خانیوال فیصل آبادریلوے ٹریک 2گھنٹے ٹریفک کیلئے بند رہاحادثہ 326ریلوے پھاٹک پر پیش آیا ۔یاد رہے کہ اِس قبل بھییہاں پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پہلے بھی کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/hktmwpm
QR Code: