جھنگ:فائر فائٹرزکے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122کا شہداء کو خراج تحسین

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ) پنجاب کے تمام اضلاع میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی ریلیاں اور سیمنار منعقد کئے گئے۔ ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ میں بھی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی جانب سے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان نصیرکی خصوصی ہدایت پر آج فائر فائٹرز کی خدمات کا اعتراف ا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی فائرسروس نے گزشتہ دس سالوں میں 92 ہزار سے زائد آتشزدگی کے حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے تقریباً 240ارب سے زائد کے نقصانات کو بچایا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم نے کہا کہ وہ جھنگ کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اداروں کیصلاحیتوں کو مزید بڑھائیں گے ۔ انہوں نے فائر فائٹرز کی خدمات کا اعتراف کیا ا اور شہداءکو خراج تحسین پیش کیا۔ کیمیو نٹی اینڈ سیفٹی آفیسر 1122 اصغری پروین اور انچارج میڈیا سیل 1122 محمد زبیر نے کہا کہ اگرچہ آتشزدگی پر ریسپانڈ کرنے کے لیے جدید فائر سروس موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ نیشنل فائر سیفٹی کوڈ پر عمل پیرا ہو کر محفوظ معاشرہ کاخواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع جھنگ میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 136فائر ایمرجنسی ڈیل کیں۔ تقریب میں ڈی او ایجوکیشن محمد سرور،منیجر صنعت زار فاروق بٹ، صدر آمنہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر ریاض نول، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر فہیم سیال، سی او TMA انور بیگ ، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں ریسکیو کے عملے،معزز مہمانوں طلباء اور صحافیوں کو فائر فائٹر ڈے کے حوالہ سے مہمان خصوصی نے ریڈ اینڈ بلیو بیجز بھی لگائے۔آخر میں شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

Short URL: http://tinyurl.com/n4g4b5x
QR Code: