شہباز گل کی میڈیکل رپورٹس جعلی قرار، آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے: فواد چوہدری

fawad chodhary
Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے آزاد میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کراچی میں جلسہ کرنے جارہی  ہے اور عمران خان کل کراچی آرہے ہیں، کراچی میں کل تاریخی جلسہ ہوگا۔

شہباز گل کے کیس پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز گل استعارہ بن گئے ہیں انہوں نے ظلم سہا ہے، انہیں قید و بند میں رکھا گیا، انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جو ن لیگ کے لیڈرز نے نہ کہی ہو۔

فواد  چوہدری  کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو دمے کی بیماری ہے، ان کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ قابل مذمت ہے، ان پر ٹارچر کے خلاف عالمی ردعمل آرہا ہے، شہباز گل کی جعلی رپورٹس بنائی جارہی ہیں، ان کے لیے آزاد میڈیکل بورڈ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ سنبھالی اور جب وزیراعلیٰ نہیں رہے تو لندن چلے گئے، یہ پاکستان پر حملہ کرتے ہیں لوٹتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، کل تو وزیر دفاع نے حد کردی انہوں نے پی ٹی آئی کو بھارت کے ساتھ پارٹنر شپ کا کہا۔

Short URL: https://tinyurl.com/2nnxornm
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *