دشمنان پاکستان کا ہدف افواج پاکستان

RS Mustafa
Print Friendly, PDF & Email

تحریر: آر ایس مصطفی


جب کبھی پاکستان کی عوام پر یا پھر ملک پاکستان پر ’برا وقت آیا ساری قوم افواج پاکستان کی طرف ’امید بھری نظروں سے دیکھتی ہے کہ وہ آئے اور قوم کا اس مشکل گھڑی میں ساتھ دیں اور ہم قربان جائیں اپنی فوج کے جس نے آج تک اپنی قوم کو کسی مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑا اور قوم کی ہر آواز پر لبیک کہا اور قوم کی ہر مشکل میں ساتھ دیا ۔آزادی پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان پر جب بھی ’برا وقت آیا قوم نے افواج پاکستان کو اپنے درمیان پایا ،زلزلہ ہو یا سیلاب ہو یا دشمن کی یلغار ہر صورتحال میں پاک فوج کا مثالی کردار آپ کو ہر ا’س جگہ نظر آئے گا جہاں کہیں افواج پاکستان کو اپنی قوم مشکل میں نظر آئی ۔پاک فوج وہ واحد ادارہ جو اپنی قوم میں بے حد مقبول ہے اور پاکستان کی قوم کے دلوں میں اپنی فوج کیلئے محبت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہو ا ہے یہی وجہ ہے کہ د’شمن ہمیشہ اس تلاش میں رہتا ہے کہ کسی طرح وہ قوم کے دل سے اپنی فوج کے لئے محبت کے جذبات کو ختم کرسکے تاکہ ہماری فوج کو
DEMORALIZE
کیا جاسکے ۔دشمنان پاکستان کو کیسے یہ گوارا ہوگا کہ پاک فوج اپنی قوم میں اس قدر مقبول و دل پسند ادارہ ہو بلکہ دشمن ہروقت اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی طرح پاک فوج کو قوم کے دل سے نکال سکے اور اپنے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دشمن مختلف لوگوں کو سامنے لایا جنھوں نے ہماری فوج کو
SCANDALIZE
کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر دشمن کو شاید خبر نہیں کہ وہ قوم کے دل سے اپنی فوج کی محبت کو ختم کرنا تو دور کی بات ہے بلکہ قوم کے دل میں اپنی افواج پاکستان کے خلاف شک کا بیج بھی نہیں بو سکتا۔آج ہم اپنی فوج کو سازشوں میں گھرا ہوا دیکھ رہے ہیں اور سازشی عناصر ہر اطراف سے ہماری فوج پر اپنی غلاظت بھری زبان کو استمعال کررہے ہیں اور کوشش میں ہیں کہ عوام کو فوج کے خلاف بھڑکا سکیں مگر وہ جان لیں کہ ان کا یہ خواب کبھی پورا نہ ہوگا ۔یہ فوج ہی ہے کہ آج ہم پوری قوم کو اس بات کا اعتماد ہے کہ ہمارا ایٹمی اثاثہ محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اعتماد ہے کہ فوج اپنے اثاثوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔تمام ایسے افرادجو پاک آرمی کے خلاف غلاظت بھری زبان استمعال جان لیں کہ قوم سب کو اپنی فوج کا وقار بے حد عزیز ہے اور قوم اس کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کر سکتی ۔ہمیں اپنی افواج کا وقار مقدم ہے اور قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جو اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھے اس قوم کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ۔فوج کو تنقیدکا نشانہ بنانے والے اور فوج کو
SCANDALIZ
کرنے والے اس بات کو ذہین نشین کرلیں کہ وہ جتنی مرضی تنقید کرلیں مگر ایک بات کو جان لیں کہ قوم کو اپنی فوج کا وقار بے حد عزیز ہے اور قوم اپنی فوج کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو کبھی معاف نہیں کر یگی ۔ کیونکہ افواج پاکستان ہی ملکی بقا کی واحد ضمانت ہے اور ہماری فوج پہلے ہی ملکی بقا کی اہم ونازک جنگ لڑ رہی ہے اور بہادر سپوت اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔۔قوم اپنی فوج کی قربانیوں کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنی فوج کو سلام پیش کرتی ہے۔آج ہمارا دشمن تاک میں بیٹھا ہے مگر دشمن بھی جانتا ہے کہ افواج پاکستان کے سامنے اس کی ایک بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ،چاہے وہ سازش پاک چین راہداری میں روڑے اٹکانے کیلئے ہو یا چاہے وہ ہمارے ملک پاکستان کا امن خراب کرنا ہو ہماری فوج اور ہمارے انٹیلی جنس ادارے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے اور دشمن کو جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔دشمن جان لیں کہ پاک فوج سازشی عناصر اور ممالک کی آنکھیں نوچ لینے کی طاقت رکھتی ہے جو اس پاک دھرتی کی طرف اٹھی اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔قوم اپنے فوجی جوانوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے ،اللہ ہماری فوج کو کامیابیاں عطا کرے اور پاکستان فوج ملک دشمنوں کی شازشوں کو خاک میں ملاتی رہے اور اسی طرح پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتی رہے امین۔

Short URL: http://tinyurl.com/gml64k2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *