خیبر پختونخواہ حکومت کو درپیش چیلنجز

Print Friendly, PDF & Email

تحریر: ایم سرور صدیقی
عام انتخابات میں تحریک ِ انصاف نے پاکستان بھر میں ہلچل مچادی تھی اتنی پرجوش انتخابی مہم کسی سیاسی حریف نے نہیں چلائی ووٹوںکے لحاظ سے PTI دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری خیبر پی کے میں نامی گرامی اور سکہ بند قسم کے امیدوار اپنی ضمانتیں ضبط کروا بیٹھے 2013ءمیں ہونے والے عام انتخابات میںANPاورJUI(ف) سب سے زیادہ متاثر ہوئیں 2018ءکے عام انتخابات میں ان جماعتوںکا حشر پہلے سے برا ہوا تحریک ِ انصاف پہلی سیاسی جماعت بن کر ابھری جو مسلسل دو مرتبہ خیبر پی کے میں چکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے کہا جاتاہے ان پارٹیوںکے قائدین اب تلک سوچ رہے ہیں ان کے ساتھ کیا ہوا؟ مولانا فضل الرحمن ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں نکلے اور وہ تحریک ِ انصاف کے روایتی حریف بن کر ابھرے ہیں اور اس صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فضل الرحمن کو عوام نے نہ صرف حکومت سے باہر کردیا بلکہ وہ پالیمان سے بھی باہر ہوگئے اسی لئے وہ سکے میں ہیں اور مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی سے بھی زیادہ انہیں عمران خان پر غصہ ہے جس کا اظہار اکثرو بیشتر وہ کرتے رہتے ہیں موصوف نے تو تحریک ِ انظاف کی حکومت کو ناجائز ہونے کا فتویٰ بھی دے رکھاہے بہرحال غالب خیال یہی ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوں گے اور ان پارٹیوں کے مختلف نظریات جماعتوںکے ساتھ انتخابی اتحاد بنیں گے اور بن کر ٹوٹنے کی پیشگی پیش گوئی کی جا سکتی ہے اسی طرح متوقع بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی،جمیعت العلمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے درمیان سیاسی مفاہمت جاری ہے جونہی بلدیاتی انتخابات کا کوئی ناک نقشہ نمودار ہوا تحریک ِ انصاف کا مقابلہ کرنے کےلئے ایک گرینڈ الائنس بننے کی قوی امیدہے ہم خیال جماعتیں ان کا مقابلہ کرنے کےلئے اپنے مشترکہ امیدوار لانے کی کوشش کریں گی جبکہ کہا جارہا ہے کہ KPKکی سابقہ حکمران پارٹی اے این پی ان دنوں عجیب مشکل سے دو چارہے اسفندیار ولی خا ن کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ ان کی جماعت کے ساتھ کیا ہورہاہے؟ پہلے کچھ رہنماساتھ چھوڑ گئے ۔۔اور اب بیگم نسیم ولی خان ان کے خلاف دم خم سے برسر ِ پیکارہیں یعنیANP اپنی بقاءکی جنگ لڑرہی ہے اس صورت ِحال میں سرخ پوش رہنما بھی پریشان نظرآرہے ہیں
اپنے مجبو ر تقدس کے سہارے ساغر
دِ یر و کعبہ کے خداﺅں سے لپٹ کر رو لوں
اب رہی بات تحریک ِ انصاف کی ۔۔اس جماعت کو حکومت کیا ملی عمران خان کا امتحان شروع ہوگیا حالانکہ تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور مسائل سے بڑے چیلنجز وراثت میں ملے ہیں اس وقت صوبہ خیبر پختون خواہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثرہواہے اب تک شاید ہی کوئی مہینہ ایسا ہو جب اس صوبے میں کوئی دھماکہ یادہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہوا ہو ماضی میں متعدد ارکان ِ اسمبلی ان واقعات میں شہیدہو چکے ہیںملکی معیشت، میٹرو بس منصوبہ، بلدیاتی انتخابات کاانعقاد، امن و امان ، عوامی مسائل ، قومی ایشو،اپوزیشن اتحاد کی احتجاجی تحریک اور اتحادی جماعتوںکی ناراضگی اس وقت تحریک ِ انصاف کیلئے وبال بنے ہوئے ہیں تحریک ِ انصاف کے وزراءمختلف مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی موجود ہیں یہاں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں جا سکتا کہ گذستہ عام انتخابات میں عام آدمی نے تحریک ِ انصاف کو تبدیلی کے نام پرووٹ دیا تھا اور عمران خان کے نزدیک اس تبدیلی کا مطلب چہروںکی تبدیلی نہیںبلکہ سسٹم کی تبدیلی تھا جس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی البتہ خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت نے سستے انصاف کے حصول کےلئے موبائل عدالت متعارف کروائی ہے بلا شبہ یہ پاکستان میں اپنی نو عیت کے اعتبار سے ایک اچھی روایت کاآغازہے ایسے مزید کئی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکے اس حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے کےلئے ٹھوس حکمت ِ عملی تیار کرناہوگی اس وقت پرفارمنس کے حوالہ سے صوبہ خیبر پختون خواہ کی کارگذاری بالکل متاثر کن نہیںہے صوبہ بھر میں ٹوٹی سڑکیں، صفائی کی نا گفتہ بہ حالت ، گندگی کے ڈھیر، امن و امان کی سنگین صورت حال اور ترقیاتی کام نہ ہونے کا خمیازہ بلدیاتی انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتاہے۔KPKمیں کرپشن وکمیشن مافیا کا خاتمہ،سرکاری اداروں اور محکموںمیں سیاسی مداخلت اور دباﺅ سے آزاد ماحول کا قیام،تھانے ،کچہری اور پٹوارخانوں سے ظلم و زیادتی کا خاتمہ ذاتی پسند نا پسندکی بجائے میرٹ پر فیصلے تحریکِ انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہییںتاکہ تبدیلی محض نعروںتک محدود نہ رہے بلکہ حکومتی رویے اورمعاملات میں نظر بھی آئے لوگوںکو محسوس بھی ہو اگرحکومت اچھی کارکردگی،انقلابی اقدامات، بہترین عوامی پالیسیاں اور عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب رہی تو یقینا اس سے KPKمیں عنقریب ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خوشگوار اثر پڑے گا۔
حدود ِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
نہ کوئی غیر ،نہ کوئی رقیب لگتا ہے
دہشت گردی کے واقعات بھی KPKمیں تحریک ِ انصاف کو درپیش چیلنجزمیں سر فہرست ہے جس کےلئے مربوط حکمت ِ عملی، ٹھوس منصوبہ بندی ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے اس کو اہمیت دئےے بغیر امن و امان قائم نہیں ہو سکتا عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے کسی رو رعائت نہیںہونی چاہےے اس وقت وزراءمیں آپس کی چپقلش نے بھی مسائل پیدا کررکھے ہیں جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوںکی آبادکاری تحریک ِ انصاف کی حکومت کو درپیش چیلنجز ہےں جس سے عہدہ برا ہونا اس حکومت کی نیک نامی کا سبب بنے گا۔ کہا جاتا ہے حکومت کرنا مخملی بستر پر سونے کا نام نہیں بلکہ یہ کانٹوں کا بچھوناہے ایک طرف حکومت عوامی توقعات پوری نہ اترے تو وہ عوام کے دل سے اتر جاتی ہے اس لئے پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتاہے اس لئے کہا جا سکتاہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں جہاں تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور چیلنجزکا سامناہے وہاں اس کے مد مقابل ایک مضبوط اور فعال اپوزیشن بھی موجود ہے اس سے بڑھ کر مذہبی انتہا پسندی کا دور دوہ ہے KPKمیں کامیابی سے حکومت چلانے کا مطلب ہوگا تحریک ِ انصاف کو عوام نے جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اس میں وہ سرخرو رہی
میں نے خاک ِ نشیمن کو بوسے دئےے اور کہہ کریہ دل کو سمجھا لیا
آشیاں بنانا میرا کام تھا کوئی بجلی گرائے تو میں کیا کروں
بغور جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوگا تحریک ِ انصاف اپنے وعدوں کے برعکس صوبہ خیبر پختون خواہ میں ابھی تک اپنا پروگرام یا حکمت ِ عملی واضح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی البتہ عوام کے جذبات کو Cashکروانے کےلئے کرپشن کے خلاف مہم اور دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں خاطر خواہ کامیابی ہوئی ہے یہ عوام کو سب کچھ اس لئے اچھا لگا ہے کہ اس حوالے سے کوئی اور جماعت تحریک ِ انصاف کی طرح ایکٹو نہیں ہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں عوام کا دل جیتنے کےلئے بڑے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے KPKکے وزیر ِ اعلیٰ اور تحریک ِ انصاف کی صوبائی تنظیم اور قائدین کو کچھ کرکے دکھانا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ جو بات شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ آفتاب احمد شیر پاﺅ جو ہمیشہ ایک فعال انداز سے سیاست کرنے کے عادی ہیں اب شاید وہ تحریک ِ انصاف کی کامیابیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اب تلک خاموش ہیں انہوں نے تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام اور اے این پی کے درمیان جاری کش مکش سے فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی نہیں کی آفتاب احمد شیر پاﺅکو اس تناظر میں اپنی جماعت کوایک بار پھر فعال ،متحرک اور منظم بنانے کےلئے میدان میں آنا چاہےے مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی کے ماحول میں وہ پھر سیاسی افق پر چھا سکتے ہیں۔
افق پر دور کوئی چمکتا ہوا تارا
مجھے چراغ ِ دیار ِ حبیب لگتا ہے
بہرحال خیبر پی کے میں حکمران جماعت تحریک ِ انصاف عوام کو کچھ ڈیلیورکرنے میں کامیاب ہوگئی تو مستقبل میں حکومت محالف جماعتیں پھرچاروں شانوں چت ہوجائیں گی اس وقت حکومت زبردست پریشرمیں ہے خیبر پی کے میں مولانافضل الرحمن کو کسی طور سکون نہیں لگتا تو یہی ہے کہ وہ حکومت گرانے یا اسے ٹف ٹائم دینے کےلئے ہرحد سے گذرجائیں گے اس لئے حکومت کو اپنے انتخابی وعدوںکو پورا کرنے کےلئے کچھ کرکے دکھانا ہوگا کارکردگی ہی تحریک ِ انصاف کو ہر قسم کی ہزیمت سے بچا سکتی ہے۔

54 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/y4t3ypxb
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *