فلم رائٹرز ایسوسی ایشن ممبئی میں کوی سمیلن اور محفل مشاعرہ

Print Friendly, PDF & Email

رپورٹ: احمد نثارؔ ، مہاراشٹر، انڈیا


فلم رائٹرز اسوسی ایشن ممبئی میں پچھلے سال سے ایک نئی روایت شروع کی گئی ہے ’’کوی سمیلن اور محفل مشاعرہ‘‘ جس میں اراکین اسوسی ایشن اپنی اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔ 29۔04۔2016 کی شام ایک ساہتی و ادبی نشست انعقاد کی گئی۔ اس محفل کی صدارت جناب جلیس شیروانی صدر یف ڈبلو اے نے کی اور نظامت نائب صدر جناب دانش جاوید صاحب نے کی۔
صدر محفل جناب جلیس شیروانی نے اصطلاحات کی صحیح ادا اور استعمال کی طرف توجہ دلائی۔
film writers assosiations mumbai 1ناظم محفل نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ غزل کی روایت کی تاریخ پیش کی اور علم العروض پر روشنی ڈالی۔ بعد ازآں کوی، گیت کار اور شعراء نے اپنی اپنی تخلیقات پیش کی۔ اس محفل کی خوبصورتی یہ رہی کہ اس ترتیب میں کبھی گیت پیش کیے گئے تو کبھی غزل، کبھی نظم تو کبھی موضوعاتی کویتائیں۔ یہ ہندی اردو ادبی سنگم سب کے دل کو بھا گیا۔ اردو ادب کی رونق اس محفل سے رواں دواں ضوفشاں نظر آئی۔
اس محفل میں شرکاء : سندیپ یادو، احمد نثارؔ ، روی یادو، اوشا سکسینا، رجنیش پرجاپتی، سونبھ تریپاٹھی، منجولا مہوپاترا، سریش ملک بہاری، نظر ایمانی، اوشا بھدوریا، شروتی بھٹاچاریہ، ارچنا پانڈے، ریحان خان، ہیما چندارنی، وپول جوشی، ایشور دیو، عرفان طارق خان، جی بنسل و دیگر رہے۔
اس محفل کے انتظامات بڑی خوبی کے ساتھ گیت کار پرجاپتی اور دیگر اسٹاف ممبروں نے کیا جو قابلِ تعریف ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/z73lcn9
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *