بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا انعقاد
باہمی مشاورت سے ڈاکٹر شاہد محمود سرپرست،ڈاکٹرحاجی محمد اسلم چیئرمین اور ڈاکٹرمحمدناصرچوہدری نائب صدر منتخب ہوئے
بورے والا(یواین پی)گزشتہ روز بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بورے والا کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی منعقد ہوئی پارٹی میں میں ڈاکٹر بی اے خرم،ڈاکٹرمختار احمد بیگ ،ڈاکٹر منصورالحق شاہد،ڈاکٹرابراراحمد،ڈاکٹر امجد نصیر،ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری،ڈاکٹر سلیم ،ڈاکٹررانا فہیم ،ڈاکٹر طارق چشتی ،ڈاکٹرزاہد حسین ،ڈاکٹر امتیاز احمد،ڈاکٹرمحمود احمد ،ڈاکٹراظہر میاں،ڈاکٹر خالق ڈولہ ،ڈاکٹر خالد محمود سمیت تحصیل بھر سے ستر سے زائد ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی ، اس موقع پہ باہمی مشاورت سے بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے نئے عہدیدار بھی نامز دکئے گئے جن میں ڈاکٹر شاہد محمود سرپرست،ڈاکٹرحاجی محمد اسلم چیئرمین اور ڈاکٹرمحمدناصرچوہدری نائب صدر منتخب ہوئے شہر کے سینئرڈاکٹرمحمود الہی کے انتقال پہ گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کی ہومیوپیتھی کے لئے خدمات کو بھی سراہا گیا اس موقع پہ ممبر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی ڈاکٹرراؤ غلام مرتضی نے تحصیل بھر سے ہومیوڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پہ جمع کرنے پہ تنظیم کی کارکردگی کو سراہا آخر میں تنظیم کے صدر ڈاکٹر احسن رشیدمیاں نے آنے والے معزز مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا
Leave a Reply