آپ نے بہت سارے قلمکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں کردار ادا کیا جس سے صحافی اور صحافت کو تقویت ملی: بابر علی بسراء

Print Friendly, PDF & Email

جناب ڈاکٹر ایم اے قیصرؔ صاحب، چیف ایڈیٹر فاروق آباد اَپ ڈیٹس اور ماہنامہ نئی لگن ہم آپ کو فاروق آباد اَپ ڈیٹس کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، یقیناً آپ کا کاکام قابل تحسین ہے۔ آپ نے فاروق آباد اَپ ڈیٹس کے فورم سے بہت سارے قلمکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں کردار ادا کیا جس سے صحافی اور صحافت کو تقویت ملی۔ میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق فاروق آباد بھر کے 50 سے 70 صحافیوں میں اگر کسی کو قلمکار کا ایوارڈ اور اعزاز دیا جائے تو وہ آپ ہیں۔ میں بطور وائس چئیرمین سپریم کونسل پریس کلب فاروق آباد آپ کی صحافتی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور آپ کی قدروں کو اپنے فورم پر اٹھاؤں گا۔ تاکہ باقی دوستوں کو ترغیب حاصل ہو۔
والسلام
بابر علی بسراء
وائس چئیرمین سپریم کونسل پریس کلب فاروق آباد

Short URL: http://tinyurl.com/y69xd3vj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *