کسووال:ڈاکوؤں کاچھکا ، چھ مختلف گھروں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ،نقدی،اور دیگرسامان کی ڈکیتی

default_n
Print Friendly, PDF & Email

کسووال: ڈاکوؤں کاچھکا ، ایک ہی رات میں ڈاکو چھ مختلف گھروں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ،نقدی،اور دیگرسامان لوٹ کر لے گے ۔تفصیل کے مطابق مدینہ کالونی میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح ڈاکو،محمد اشتیاق ڈھکوکے گھر سے 7 تولے طلائی زیورات اور 80 ہزار روپے نقدی ۔30 بور لائسنس پسٹل ،اور دو موبائل لوٹ کر لے گئے۔دوسری واردات میں محمد افضل کے گھر سے 32 تولے طلائی زیورات ،2 لاکھ روپے نقد،اور مزاحمت کرنے پر اسے زخمی بھی کر دیا۔ تیسری واردات میں عبدالشکور کے گھر سے 3 تولے طلائی زیورات اور چالیس ہزار روپے اوچوتھی واردات خوشی محمد کے گھر ہوئی جہاں سے ایک تولہ طلائی زیورات اور 25 ہزار روپے اور پانچویں واردات نواحی گاوں 4 چودہ ایل میں محمد دین ڈوگر کے گھر سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کے طلائی زیورات،اور نقدی لوٹ لی گئی اور چھٹی واردات نواحی گاؤں 115 بارہ ایل میں محمداقبال کے گھر سے دس ہزارروپے ،موبائل ،اور لائسینسی بندوق بھی لے گئے ۔ایک ہی رات میں متعدد وارداتوں کے خلاف متاثرین اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور اعلی حکام سے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/gw8hrd4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *