قائد اعظم محمد علی جنا ح کے فلسفہ حیات اور نظریات پر کا ربند رہتے ہو ئے اپنے وطن عزیز کا وقار بلند کرسکتے ہیں ،چیئر مین قائد اعظم ٹرسٹ

Print Friendly, PDF & Email

تین ملک قابل فخرہیں ایک پاکستان جس نے جنم دیا دوسرا برطانیہ جس نے رزق دیا اور تیسرا سعودی عرب جہا ں قبلہ و کعبہ موجود ہے
اس موقع پر پیر سید منور حسین جما عتی ، علامہ سید ظفر اللہ شاہ ، نا ئب قونصل آف پاکستان برمنگھم،کونسلرشفیق اور دیگر نے خصوصی شرکت کی


برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے )قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے حوالہ سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر معروف روحانی شخصیت پیر سید محمد منور حسین جما عتی ، علامہ سید ظفر اللہ شاہ ، نا ئب قونصل آف پاکستان برمنگھم میا ں عظمت فا روق ،بیر سٹر رشید مرزا، کیبنٹ ممبر سٹی کونسل برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، صدر مسلم لیگ یو تھ ونگ برطانیہ راجہ حق نواز جا نباز ، راجہ امجد خان، ماسٹر محمد لطیف ، مسز طلعت سلیم ، شہلا خان، محمد محی الدین قمر ، سید علی ہاشمی ، چو ہدری شہزاد کریم ، عبد الوحید خان، محمد عمر بنیا مین ، پرویز اختر ، افتخار حسین ، چو ہدری محمد فرید ، محمد محبوب ، سید منصور حسین شاہ ، سا جد یو نس ، غضنفر محمود اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہو ئے راجہ محمد اشتیا ق نے کاکہا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کے فلسفہ حیات اور نظریات پر کا ربند رہتے ہو ئے ہی ہم اپنے وطن عزیز کا وقار بلند کرسکتے ہیں ۔ جس شخص نے ہمیں اعلیٰ شوچ اور آزادی جیسی نعمت سے نوازا اسکی یا د منانا ہما را قومی اور ملی فریضہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ رہنا کے لیے بنایا گیا ہے اس کی تباہ و بربادی کا خواب دیکھنے والے درحقیقت احمقوں کی جنت میں آباد ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ آج پاکستانی قوم کو دنیا میں اپنا لواہا منوانے کے لیے انا کے خول توڑ کر پاکستان کو آگے کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ صوبائی علا قائی لسانی اور دیگر تعصبات کی بدولت ہم کئی قوموں اور فرقوں میں بٹے ہو ئے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک پاکستانی قوم بن کر ہی ہم دنیا میں اپنی علیحدہ شناخت اور تشخص برقرار رکھ سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان تمام تر وسائل اور مواقعوں سے مالا مال ہے لیکن ہمیں ڈھوندنے والا دل اور دماغ چاہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ جو شخص اپنی مٹی اور اپنی ماں کا وفادار نہیں اس سے کوئی بھی مثبت توقع رکھنا گناہ ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تین ملک ہما رے لیے قابل فخر اور اہمیت و حیثیت کے مالک ہیں ایک پاکستان جس نے جنم دیا دوسرا برطانیہ جس نے رزق دیا اور تیسرا سعودی عرب جہا ں قبلہ و کعبہ موجود ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ قائد کے افکا ر اور نظریات نوجوان نسل میں معتارف کروانے کی بے حد ضرورت ہے ۔ پیر سید منور حسین جما عتی نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان میں صوفیاء اور اولیا ء عظام کا بے حد عمل دخل رہاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جس مقصد کے لیے یہ سرزمین آباد کی گئی آج اسی مقصد پر کاربند رہتے ہو ئے اسکی تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے ۔نائب قونصل آف پاکستان برمنگھم میا ں عظمت فاروق نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جنا ح اور ان جیسے اسلاف کی یاد کسی ایک دن پر مختص نہیں کرنی چا ہیے بلکہ اسے اپنی پو ری زندگیوں میں ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جنا ح ؒ نے جو وطن عزیز ہمیں دیا ہے اسے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے ہر شخص کو اپنی اپنی بساط کے مطابق مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ علامہ سید ظفراللہ شاہ نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جنا حؒ نے بطور لیڈر اپنا حق ادا کردیا اب ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی ۔ انہو ں نے کہاکہ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ دوسرے پر تنقید کرنے سے قبل اپنے گریبان میں ایک بار ضرور جھانک لے ۔ اس وطن عزیز نے ہمیں شناخت دی ہمیں زندہ رہنے کے اسباب مہیا کیے اسی سرزمین پر انگلی اٹھانا اور اسے تنقید کا نشانہ بنانا غداری ہے ۔ تقریب سے بیرسٹر رشید مرزا ، راجہ حق نواز جانباز ، راجہ امجد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zmstlal
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *