سبھی سیاسی جماعتیں ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں : ڈاکٹر احسان باری

Print Friendly, PDF & Email

بہاولنگر(ایف یو نیوز) قائد اللہ اکبر تحریک پاکستان ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ کسی پر تو را اور بھارت سے امداد لینے کا الزام ہے ،کوئی بیرون ملک بھار ی سر مایہ لیکر بمعہ رشتہ داروں کے بھاگ گیا ہے کسی نے247یہودی وسامراجی بیرونی تنظیموں سے امداد لی ہے کوئی نندی پورپراجیکٹ سے اربوں روپے ڈکار گیا ہے اور کوئی کٹھ ملائیت کا علمبردارسستے بھاؤ بکنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے اس طرح سے اس وقت ن ،ق ،آل پاکستان ،زیڈ و دیگرلیگیں،پی پی یا پی ٹی آئی ایم کیو ایم وغیرہ سبھی سیاسی جماعتیں ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں اور آپس میں جنگ و جدل ہی نہیں بلکہ مرنے مارنے پر تلے ہوئے ہیں ان میں سے کوئی بھی آئندہ غلطی سے کامیاب ہو گیا تو ویسے ہی ان کا جھگڑ اختم نہ ہو گا اور ملک کا حشر نشر کرڈالیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی کٹھ ملائیت کاعلمبرادر فرقہ پرست گروہ جیتا توپھر ملک کا خدا ہی حافظ ہو گاروایات کے مطابق اگر کسی مخصوص بستی یا چک میں کسی گروہ کے افرادہمیشہ ہی لڑتے جھگڑتے رہیں تو انھیں پنچائیت کے ذریعے چک سے ہی دفع دور کر دیا جاتا تھاتاکہ مزید افراد اس میں ملوث نہ ہو جائیں اورلڑائی شیطان کی آنت کی طرح مزید نہ بڑھ جائے اسی طرح اب بھی بڑے ملکی سیاسی گروہوں اور ان کے کرپٹ لیڈروں کو آئندہ عام انتخابات میں عوام لازماً شکست فاش سے د و چار کریں گے جس کا ابھی سے واضح اظہار بلدیاتی امیدواروں نے بڑی پارٹیوں کی ٹکٹوں کو رد کرکے کر ہی ڈالاہے بھارتی بنیوں نے جس گائے کو ذبح کرنے کی پابندی لگائی ہے ملک کا غریب مزدور ،کسان اور نچلے پسے ہوئے طبقات کے ا فراداسی نشان پر مہر لگا کرخدائے عز و جل کے نام سے موجود اللہ اکبر تحریک کو کامیاب بنائیں گے لوگ خونی انقلاب سے بچنے کے لیے اور رائٹ لیفٹ کی سیاست کے خاتمے کے بعد سادہ مسلمانوں کی جدید نظریات کی حامل مذکورہ پارٹی کی اشد ضرورت محسوس کر رہے ہیں تاکہ ملکی سیاسی فزا زریں سیاسی اصولوں پر استوار ہو کر جغادری سیاست کودریا برد نہیں بلکہ سمندر غرق کرڈالے ڈاکٹر باری نے آخر میں بتایا کہ اللہ اکبر تحریک وہ واحد جماعت ہے جو بلدیاتی انتخابات کے خاتمے کے فوراًبعدملک بھر کی صوبائی و قومی اسمبلیوں کے امیدواروں کی نامزدگی شروع کردے گی اس میں نئے باکردارباصلاحیت نوجوانوں کو75%ٹکٹ الاٹ ہوں گے کسی ایسے شخص کو امیدوار نامزد نہیں کیا جائے گاجس نے کبھی بھی سرکاری جھنڈی لگائی ہو یعنی حکومتی مشیر ،پارلیمانی سیکریٹری،وزیرحتیٰ کہ موجودہ یا سابقہ وزیر اعظم اور صدر پاکتان بھی ٹکٹ حاصل نہ کرسکیں گے اس طرح سے 68سالہ جاگیردارنہ ،سرمایہ دارانہ سیاست ختم ہوگی نئی نوجوان قیادت ابھر کرنیا اسلامی فلاحی جمہوری پاکستان معرض وجود لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/zr8nb8m
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *