برمنگھم: تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں مسئلہ کشمیر پر موجودہ حالات کے تنا ظر میں سیمینار

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں مسئلہ کشمیر پر موجودہ حالات کے تنا ظر میں ،،مسئلہ کشمیر اور ہما ری ذمہ دا ریاں ،، کے موضو ع پر ایک اہم سیمینا ر کا انعقا د ہو ا جس کی صدارت نائب صدر یو کے آئی ایم ضیاء الحق نے کی جبکہ مہمان خصوصی وزیر حکومت آزاد جمو ں و کشمیر چو ہدری محمد افسر شاھد تھے ۔ سیمینا ر کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے وزیر حکومت آزاد جمو ں و کشمیر چو ہدری محمد افسر شاھد نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو جس قدر عالمی تنا ظر میں ابھارا جا ئے گا تو بھا رت پر دباؤ بڑھتا رہے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ مسئلہ برطانیہ کا ہی پیدا کردہ ہے اور برطانوی حکومت اس مسئلہ کو حل کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ انہو ں نے تحریک کشمیر کے فعال کردار کو عالمی افق پر مسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے پر بھرپور سراہا اور تحریک کشمیر برطانیہ کی سرپرستی میں کشمیر ڈکلئیر یشن پر برطا نوی ممبر ان پارلیمنٹ کی دستخط مہم کوبھی خو ش آئند قرار دیا ۔ نائب صدر یو کے آئی ایم ضیاء الحق نے صدارتی خطبہ دیتے ہو ئے کہاکہ جد و جہد آزادی کے لیے کشمیری قوم کی قربانیا ں بے مثال ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ ہما ری اولین ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریوں پر ڈھا ئے جا نے والے مظالم کے خلا ف مضبوط آواز اٹھا تے ہو ئے عالمی ضمیر کو بیدار کریں ۔ ۔ امیر جما عت اسلامی میر پو ر آزاد کشمیر محمد ایو ب مسلم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے امریکہ برطانیہ یا کوئی بھی طا غوتی اور صیہونی طا قت اپنا مو ئثر کردار ادا نہیں کر سکتی ہے کیونکہ یہ ان کی نا انصافیوں کی وجہ سے ہی تعطل کا شکا ر ہے اس جد وجہد آزادی کو پائیہ تکمیل تک پہنچا نے کے لیے کشمیری قوم کو نمایا ں کردار ادا کرنا ہو گا پاکستان مسئلہ کشمیر پر کشمیری قوم کا وکیل ہو نے کے نا طے کمزور کیس لڑرہا ہے ہما را وکیل خود اپنے مسائل میں مبتلا ء ہے تو وہ ہما ری وکالت کا حق کیسے ادا کرسکتا ہے ۱ لاکھ کشمیریوں کی قربانیا ں اسی وقت رنگ لائیں گے جب ہم متحد و منظم ہو کر بھرپور حکمت عملی کے ساتھ اپنا کیس لڑیں گے ۔ حکومت پاکستان ۱ کڑوڑ کشمیریوں کی جانوں کا سودا نہ کرے بلکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اپنی پالیسیز پر غور کیا جا ئے ۔ راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے میڈیا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا اگر آج بھی میڈیا کشمیر کے مسئلہ کو اس کی اہمیت کے مطابق نمایا ں کرنا شروع کردے تو اس مسئلہ کا رخ حل کی طرف موڑا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دور جد ید میں میڈیا ہی ایک ایسی قوت ہے کہ جو ناکامی کو فتح اور جیت کو ہا ر میں تبدیل کر سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ استحکام پاکستان کشمیرکی آزادی اور خو شحالی سے منصوب ہے آلو گا جر مولی اور ٹما ٹر کی تجا رت سے پاکستان کو مضبوطی نصیب نہیں ہوگی بلکہ کشمیر کی آزادی ہی درحقیقت پاکستان کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی علا مت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رت کا ویٹو کا ممبر بننا خطرناک سائن ہے اور یہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی با ت کرنے والے افراد، اداروں اور تنظیموں کی ناکامی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ لیبر پارٹی کو جس قدر کشمیری ووٹ اور سپورٹ میسر ہوئی ہے انہیں بھی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کشمیریوں کی اسی خندہ پیشانی اور کھلے دل سے حمایت کرنا ہو گی ۔ کونسلر محمد اخلا ق نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والی انسا نی حقوق کی پامالی کو منظر عام پر لانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ہما را مقصد خطہ کشمیر کی آزادی اور اسکے عوام کا مکمل تحفظ ہے ۔ کونسلر عنصر علی خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجا ئے اپنے گریبان میں جھانکنا چا ہیے کہ ہما را کردار کیسا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا کی قسمت بنا نے اور بگا ڑنے میں امریکہ اور برطانیہ کا بڑا عمل دخل ہے اس طاقتور ملک میں رہ کر اگر حکمت عملی اور اتفا ق و اتحاد سے مسئلہ کشمیر کو لیکر چلا جا ئے تو منا سب نتا ئج حاصل ہو سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ برٹش کشمیری جو ممبران پارلیمنٹ کی سپورٹ اور انکو ووٹ دیتے ہیں انکو چا ہیے کہ ممبران پا رلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کے وزٹ کے لیے آمادہ کریں تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھ لیں کہ جو کشمیری قوم کی بہنوں بیٹیوں اور بچوں بوڑھوں پر مظالم ڈھا ئے جا رہے ہیں اسی طرح بھا رت پو ری دنیا میں بے نقا ب ہوسکتا ہے ۔ مولانا سرفراز مدنی نے کہا کہ بین الا قوامی طور پر مسلم امہ کو دبا نے کی کوشش جا ری و ساری ہے لیکن ہم پھر بھی پر امید ہیں ہر شخص اگر انفرادی سطح پر اپنا مثبت کردار پیش کرے تو مسائل باآسانی حل کیے جا سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ جس طرح فلسطین کے مسئلہ میں کشمیری اور پاکستانی عوام نے موئثر کردار ادا کیا ہے اسی طرح ہمیں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے عرب ممالک کی سپورٹ بھی حاصل کرنا ہو گی ۔ جنرل سیکرٹری تحریک کشمیر برطانیہ مفتی عبد المجید ندیم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے یو رپ اور برطانیہ میں ایک منظم اور مربوط شعوری مہم کا آغا ز کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کے حقیقی خد و خال سے آگا ہ کیا جا سکے ۔ سابق صدر کشمیر رابطہ کمیٹی راجہ امجد خان نے کہاکہ جیسے تحریک فلسطین کے حوالہ سے تیزی دکھائی دی ہے اسی طرح تحریک آزادی کشمیر کو منظم اور فعال بنا نے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بحیثیت کشمیری ہمیں ہر ایک کو اپنی اپنی بساط کے مطابق اپنا فرض نبھا نا ہو گا ۔ سنئیر صحافی ساجد یو سف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر اجا گر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اپنے ماضی کی ناکامیوں سے سیکھتے ہو ئے مستقبل کی بہتری کو ترتیب دینا ہو گا ۔ وقا ر اسلم کیانی نے کہاکہ جو قومیں اپنے مقاصد کو پس پشت ڈال دیں انکا وجود بھی مٹ جاتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی حکمران مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے خواب غفلت کا شکا ر ہیں انہیں جنجھوڑنے کے لیے ہمیں آواز بلند کرنا ہوگی ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رت چھوٹی چھوٹی بات کو لیکر پاکستان اور کشمیر کے خلا ف پر وپیگنڈہ کرتا ہے دنیا بھر میں جبکہ پاکستان کی اس کے برعکس صورتحال خاصی کمزور دکھائی دیتی ہے ۔ رہنما یو کے اسلامک مشن محمود حسین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجا ئے ہر شخص کو تحریر تقریر اور عمل کے زریعہ سے نمایا ں بنانا ہو گا ۔ ریڈیو پر یذینٹر انوار ایوب نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ ہم دوسرے لوگوں تک پہنچا نے میں گذشتہ کئی سالوں سے ناکام ہو گئے ہیں ہما ری اختلا فی سیاست اور حکمران طبقہ کی منا فقت نے ہمیں مزید متنازعہ بنا دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو تقویت پہنچا نے اور اسکے حل میں مو ئثر کردار ادا کرنے کے لیے بیس کیمپ کو کرپشن ، اقربا ء پروری اور بد یا نتی سے پاک بنانا ہو گا ۔ اس موقع پر فر ید الدین لو دھی رہنما تحریک کشمیر یو رپ ، سرور منیر ، محبو ب حسین ، محمد فیا ض ، راجہ قمر عبا س ، شکیل جا وید اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/go2sprr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *