مکہ مکرمہ: کعبہ کو ہزاروں من آبِ زم زم، عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ غیر ملکی ٹی وی کے مطابق کعبۃ اللہ کو ہر سال سال میں دو بار غسل دیا جاتا ہے۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن  عبدالعزیر کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔ خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہار کر کھجور کے پتوں کی ہتھیلیوں سے صاف کیا گیا جبکہ اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوں میں بھیگے ہوئے سفید کپڑے سے صاف کیا گیا۔ اس موقعہ پر خانہ کعبہ کا دروازہ ڈیڈھ سے دو گھنٹے تک کھلا رہا۔ غسل کعبہ کے موقع پر حرم کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے علاوہ دیگر سعودی حکام، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، اسلامی ممالک کے سفیر اور علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران کعبہ شریف کے چاروں جانب پیرا ملٹری فورسز اور دیگر سیکیورٹی حکام کا سخت پہرا تھا۔ خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو سال میں دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔ رمضان کے موقع پر اور نئے ہجری سال کے آغاز پر جبکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی ہر سال نو ذی الحج کو ہوتی ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hnjqqqc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *