برمنگھم اپنا گھر کے زیر اہتمام سنئیر سٹیزن کے اعزاز میں بین المذاہب افطا ر پارٹی کا انعقا د

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اپنا گھر کے زیر اہتمام سنئیر سٹیزن کے اعزاز میں بین المذاہب افطا ر پارٹی کا انعقا د کیا گیا ، جس کی میزبانی کے فرائض اپنا گھر کی انتطامیہ نے سرانجام دیے جبکہ ڈپٹی لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، چئیر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ سمیرا فرخ ، وائس چئیر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ انیلہ اسد ، مسٹر ست گوہل ، کرپال سنگھ ، اقبال سڈل ، ہربجن سنگھ ، ارویند چو ہان ، میمونہ خان، عفت علی ، شیریں احمد، شازیہ خد مت سنٹر سمال ہیتھ ، معروف شاعرہ طلعت سلیم ، طا ہرہ بیگم ، تعظیم، موہنی وردی ، ساجد ، نسیم ، تے جیندر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہاکہ رمضان المبارک کی ان با بر کت ساعتوں میں بین المذاہب ہم آہنگی ، امن و امان اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے ایسے مثبت اقدامات قابل ستا ئش ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنا گھر درحقیقت بوڑھے اور معذور افراد کے لیے ایک جنت کی حیثیت رکھتا ہے جہا ں وہ نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ اپنے غموں اور تکا لیف کا تبادلہ خیال کرتے ہیں بلکہ بہت سی نفسیاتی بیماریوں سے بھی نجا ت حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسی نشست و برخاست سے نہ صرف ایک اتفاق و اتحاد کی فضاء قائم ہوتی ہے بلکہ مختلف پریشانیوں کا شکا ر افراد کے چہروں پر بھی ہنسی کا سما ں بندھ جاتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام مذاہب اور معاشرے ایک دوسرے کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتے ہو ئے رواداری اور امن کی فضاء قائم کریں تو اس سے بہت سے عمومی مسائل اورمشکلا ت سے نجا ت حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ کوئی بھی مذہب ایسا نہیں ہے جس میں بڑوں کے احترام اور چھوٹوں سے شفقت سے روکا گیا ہو لہذا انسا نیت اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اخلا ق سے پیش آنے اوربزرگ و معذور افراد کی احساس کمتری کے خاتمہ کے لیے عملی اقداما ت اٹھا نے ہوں گے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j7op5y4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *