بڑے وہ

Print Friendly, PDF & Email

چودھری نثار بھی بڑے وہ ہیں وہ سمجھتے ہیں ہیں نا آپ۔ ارے ہنس رہے ہیں آپ ۔ بڑے وہ ہیں آپ لوگ بھی ۔ہر چیز کی خبر رکھتے ہیں۔ بات شروع ہی نہیں ہوئی اور ایک دم سے زرداری اور ایان علی کا نام لے دیا۔اپنے دوست ڈاکٹر عاصم اور ایک خوبصورت اور حسین ماڈل کی سفارش زرداری نے کی ہے تو اس میں ہرج ہی کیا ہے،چودھری صاحب کو صلح کا ہاتھ بڑھانا چاہئے تھا۔ کیا فرق پڑتا ہے جو ایان علی پانچ کروڑ ملک سے باہر لے گئی ہو اتنے پیسے تو زرداری جمع کر سکتا تھا۔نہ کریں چودھری صاحب ایسا نہ کریں۔ ڈاکٹر عاصم کا کیس بھی واپس لیں ۔نہ پوچھیں کسی کی تعلق داری کے بارے۔ ہر چیز بتانے کی نہیں ہوتی ہے چودھری صاحب سمجھا کریں ۔اور زرداری کو بھی آپ کی اچھی آفر قبول کرنی چاہئے۔فرینڈلی ماحول بڑا اچھا رہتا ہے حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھ کر معملات طے کرتے ہیں تو اس سے عوام کا بڑا ہی فائدہ ہوتا ہے۔ اور عوام تو آپ لوگوں کی خوشیوں کے لئے ہی جیتی ہے۔عوام کا کیا ہے آپ لوگوں کے مل بیٹھ کر معملات طے کرنے کو تھوڑا یاد کرتی ہے۔ہر چیز بھولتی ہے یہ عوام۔میری تو رائے یہ ہے کہ جس طرح مشرف کو گارڈ آف آنر کے ساتھ غیر ملک روانہ کیا گیا اسی طرح ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کو گارڈ آف انر نہیں تو ایئر پورٹ میں پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے وداع کیا جائے ۔تاکہ عوام کو پتہ لگے کہ ملک مین حکمرانی کرنے کا طریقہ وہ نہیں جو عوام سوچتی ہے۔۔جاہل عوام کیا جانے حکمرانی کے اداب

Short URL: http://tinyurl.com/hz6gpj6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *