محرم الحرام میں سیکورٹی اقدامات

Print Friendly, PDF & Email

تحریر: محمد مظہررشید چودھری

غریب سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم،نہایت اس کی حسین ابتدا ہیں اسماعیل۔حضرت محمد ﷺ نے فرمایا ”حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں“یعنی حسین ؑ کو حضور اکرم ﷺ سے اور حضور اکرم ﷺ کو حسین ؑ سے انتہائی قرب ہے حسین ؑ سے دوستی حضوراکرم ﷺ سے دوستی ہے حسین ؑ سے دشمنی حضوراکرم ﷺ سے دشمنی ہے۔ حضور سرورِ کائنات ﷺ ارشاد فرماتے ہیں ”جس نے حسین ؑ سے محبت کی اس نے اللہ تعالیٰ سے محبت کی“ اس لئے امام حسین ؑ سے محبت کرنا حضور اکرم ﷺ سے محبت کرنا ہے اور حضوراکرم ﷺ سے محبت کرنا اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا ہے، روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا جسے پسند ہو کہ کسی جنتی جوانوں کے سردار کو دیکھے تو وہ حسین بن علی کو دیکھے،شاہ است حسین، بادشاہ است حسین،دین است حسین، دین پناہ است حسین،سر داد، نداد دست درِ دست یزید،حقا کہ بنائے لا الہ است حسین۔نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورمحرم الحرام کے موقع پر ملک بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی مجالس عزا منعقد کی گئیں،ضلع اوکاڑہ میں یوم عاشورہ کے موقع پر چوالیس جلوس اور اٹھارہ مجالس منعقد ہوئیں،13 احساس مقامات قرار دیے گئے تھے،شبیہ علم تعزئیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے عزادار سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،1826 پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے، مختلف شہروں کی طرح اوکاڑہ میں موبائل سروس نویں اور دسویں محرم الحرام کو جزوی طور پر بند رہی، یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک 172 جلوس اور 639 مجالس منعقد ہوئیں، 27 جلوس اے کیٹگری 76 جلو س بی کیٹگری جبکہ 82 جلوس سی کیٹگری کی تھیں،جن میں علمائے کرام اور ذاکرین نے فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقا کی دین اسلام کی سر بلندی کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،سانچ کے قارئین کرام! ضلع بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے اختتام پر شبیہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوئے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے شام کو واپس امام بارگاہوں پر اختتام پذیر ہوئے جہاں پر مجالس شام غریباں بپا ہوئیں،جلوسوں کے ساتھ جگہ جگہ لنگر اور نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہا، یہ سلسلہ اتنا ہی قدیم ہے جتنا قدیم مجالس اور جلوس کا اہتمام ہے، محرم الحرام کے پہلے دس دنوں میں بریانی، نان حلیم، چکن قورمہ، مٹن اور حلوے کی دیگیں تیار کر کے تقسیم کی جاتی رہیں، گلی محلوں اور شاہراہوں پر جا بجا پانی، مشروبات اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں،یوم عاشورہ پرسیدالشہداء امام حسین ؑ کی یاد میں کئی سو سال سے جاری نذر و نیاز میں صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ تمام شہری بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں،عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ حساس علاقوں میں فوج کو طلب کرنے کے بھی انتظامات موجودتھے،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں عاشورہ محرم کے تمام چھوٹے بڑے جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی فول بنانے کے حوالے سے انتہائی سخت احکامات جاری کر رکھے تھے پولیس کی اضافی نفری لگانے کے ساتھ شہر میں ایک سو سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں کی مدد سے مکمل مانیٹرنگ کی جاتی رہی،ڈی پی او محمد حسن اقبال نے تحصیل رینالہ خورد اور تحصیل دیپالپور میں تمام سیکورٹی انتظامات ڈی ایس پیز کی نگرانی میں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے جن کو مرکزی دفتر سے مکمل مانیٹر کیا جاتا رہا یوم عاشورہ کے جلوس کے داخلے کا صرف ایک ہی راستہ رکھا گیا جہاں تین مختلف مقامات پر چیکنگ کے بعد ہی داخل ہوا جاسکتا تھا، مرکزی جلوس کے روٹ پر گھروں اور چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے تھے، مرکزی جلوس کے راستے پرکسی بھی گھر کے مکین کو گھر کی چھت یا کھڑکی میں کھڑا ہونے کی اجازت نہ دی گئی جلوس کے راستے میں آنے والے ہر گھر کا مکمل ڈیٹا رکھا گیا تھا پولیس کے1826 افسران اور اہلکاروں کے علاوہ چار سو رضا کاربھی تعینات تھے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کی دو بٹالین بھی موجود رہیں،ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے کے سکیورٹی پلان کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے تھے امام بارگاہ ایوان حسینؑ کے گرد گزرنے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی مکمل ناکہ بندی خار دار تاریں لگا ئی گئیں جہاں پولیس کے جوان ہر آنے اور جانے والے والے فرد کو چیک کر کے جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دیتے رہے،جلوسوں کے راستوں پر بم ڈسپوزل سکواڈ،ریسکیو1122،محکمہ صحت،سول ڈیفنس کی ٹیمیں بھی ہمراہ رہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ راشد نعمت کھوکھر، میونسپل کارپوریشن کے عملہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم کے ہمراہ شہر کے مختلف راستوں پر صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویز وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں میونسپل کمیٹیوں کا عملہ صفائی ستھرائی کویقینی بنائے ہوئے ہے،جبکہ محکمہ واپڈا،محکمہ سوئی گیس،ٹیلی فون کا عملہ بھی جلوسوں کے روٹس کے ساتھ ساتھ اپنی تنصیبات کی مرمت اور ان کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کررہا ہے،امام بارگاہ حیدریہ نز و جنرل بس سٹینڈنئی آباد اوکاڑہ اور امام بارگاہ جعفریہ دربار حسینؑ کارخانہ بھائیاں والا اوکاڑہ سے بعد نماز فجر جلوس برآمدہوئے جس میں سینکڑوں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے ہیں مشترکہ جلوس مقررہ راستوں ریلوے پھاٹک، بے نظیرروڈ، سکندر چوک، سرور چوک سے ہوتا ہوا مرکزی جلوس میں شامل ہوا اسی طرح امام بارگاہ گلشن فاطمیہؑ صمد پورہ روڈ اوکاڑہ،امام بارگاہ قصر علیؑ کوٹ نہال سنگھ اوکاڑہ،امام بارگاہ حیدری لکڑمنڈی اوکاڑہ سے بھی جلوس برآمد ہوئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے،مرکزی امام بارگاہ ایوان حسینؑ جلوس میں شامل عزاداروں نے نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد زنجیر زنی کی اس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے غوثیہ چوک سے گول چوک پہنچاجہاں تمام جلوس اکھٹے ہوئے عزادا ر وں نے ماتم اور نوحہ خوانی کے ساتھ زنجیر زنی بھی کی،نماز مغرب سے کچھ پہلے تمام جلوس مرکزی امام بارگاہ ایوان حسینؑ ایف بلاک اوکاڑہ پہنچے جہاں مغربین کی نماز کے بعد شام غریباں منعقد ہوئی،یوم عاشورہ کے موقع پر قبرستانوں میں لوگ اپنے پیاروں کی قبر وں پر جاکر فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ قبروں کی صفائی ستھرائی اور مٹی سے لپائی کرتے رہے،جبکہ عشرہ محرم الحرام میں مرکزی قبرستان اوکاڑہ کو جانے والے راستوں پر پھولوں کی پتیاں،اگربتی، موم بتی فروخت کرنے والوں کے عارضی ٹھیلے بھی لگائے گئے تھے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی 150 سے زائد ریسکیورز نے ڈیوٹی سرانجام دی،عزاداروں کو فوری ریسکیو سروسز مہیا کرنے کیلئے مختلف مقامات پر ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینسز، فائر وہیکلز تعینات رہیں، امام بارگاہ ایوان حسین، گلشن فاطمہ، لاری اڈہ، بھائیاں والا کارخانہ، سندھی محلہ، کوٹ نہال سنگھ کی مجالس اور جلوسوں پر خصوصی ٹیمیں موجود رہیں، 9محرم الحرام کوکمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید، آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ،ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کا مرکزی امام بارگاہ اور کنٹرول روم کا دورہ کیا تھا،مرکزی امام بارگا ہ کے منتظم سید کوثر رضوی اور امن کمیٹی کے ارکان بھی انکے ہمراہ تھے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2k3lzsz2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *