میرا کیمبل پور۔۔۔۔ تبصرہ نگار: امجد ملک

Print Friendly, PDF & Email

اٹک , سابقہ کیمبل پور سے دلچسبی رکھنے والوں کو ایسی کتابیں ضرور پڑھنی چاہیں.
اٹک کی سب سے خاص روایت جو بہت متاثر کن تھی. وہ اسکے باسیوں کا آپس میں ملنا ملانا , ہنسی مذاق , محفلیں , اور ایک دوسرے سے گھل مل جانا تھا.
اس شہر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے ک یہاں علم و ادب کے بڑے نام بھی اسکی خوشبو کو مہکا گئے. جن میں احمد ندیم قاسمی , منو بھائی , سید ضمیر جہفری , فتح محمد ملک , شورش ملک , ڈاکٹر حامد بیگ جیسے لوگوں نے یہاں تعلیم حاصل کی.
اس شہر کی کچھ اپنی خاص روایت , تاریخ و ثقافت ہے. جسے پروفیسر وجات قاضی نے بہت خوبصورتی سے بیان کیا ھے.
امن , محبت کا شہر , امیر غریب کی تمیز سے بے نیاز , مذہبی تفرق? بازی , اور سیاسی دوریوں کا نام تک نہ تھا.
بہت سی معلومات , کے علاوہ اس شہر کے ان کرداروں کا ذکر ھے. جو کسی نہ کسی حوالہ سے اس شہر کی ہر دل عزیز شخصیت تھیں , جنکا تعلق سیاست , تعلیم سے لے کر پکوڑوں کی رہرڑی تک سے تھا.
ساری تقریب پڑھے لکھے لوگوں کی تھی , سیر حاصل تبصرے , ادبی طریقوں سے اظہار خیال .میں ایک بنیادی طور پہ کم پڑھا لکھا , چھوٹا سا سوشل ورکر , صرف ایک بات پہ بیٹھا خون جلاتا رہا کہ کاش میں اٹھ کر اس حال میں کھچا کھچ بھرے انتہائی تعلیم یافتہ لوگوں سے , ایک گزارش کر سکوں , ایک حلف لے سکوں , کہ اتنی خوبصورت کتاب , اتنی بے مثال تاریخ کو پڑھ کر , صرف لطف اندوز ہونے کی بجائے ہم یہ حلف اٹھائیں. یہ عہد کریں کہ ہم پھر سے نفرتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں , پھر سے محبت کا پرچار کریں , پھر سے عملی طور پر خدمت ,محبت اور برداشت کے لئے کام کریں. لیکن ایک سوشل ورکر اور ادبی انسان میں بہت فرق ہوتا ہے. کام تو دونوں کا ایک ھے. لیکن طریقہ کار کا بہت فرق
کتاب کی رونماء کی تقریب بہت بڑا , بڑے لوگوں کا اکٹھ تھا.
کیمبل پور , اٹک کا پرانا نام ھے.
گورنمنٹ کالج اٹک کے سابقہ پروفیسر وجاہت اشرف قاضی کی کتاب ” میرا کیمبل پور” کی تقریب رونماء ہوئی. ہمارے دور کے اٹک کالج کے سٹوڈنٹس نے اس لالچ میں بھی تقریب کا پیغام زیادہ سے زیادہ پھیلایا کے ہم مدتوں بیحد اسی کالج کے سبزہ زاروں میں اکٹھے ہو سکیں جہاں کبھی بیفکری کے , بہترین دن گزارے تھے.
مجھے سب سے زیادہ خوشی ان مہربان پروفیسر صاحبان سے مل کے ہوئی جو حیرت ناک حد تک سالوں گزر جانے کے باوجود مجھے میرے نام سے پکارتے ہیں. پروفیسر جی. ایم خان , انور جلال , شکیل صاحب , وجاہت قاضی , سب کی زیارت ہی بہت بڑا اعزاز تھا میرے لئے۔

1,224 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/zlp4zg7
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *