روٹی

Print Friendly, PDF & Email

دیکھنے میں معمولی سی لگتی ہےیہ روٹی مگر اپنے اندر ایک طاقت رکھتی ہے یہ روٹی۔طاقت بھی ایسی کہ اللہ کے پیغمبر بھی اس سے دھوکہ کھا گئے اور سزا کے مستحق ٹہرے۔گندم کی روٹی جو ٹہری ۔یہی اشارہ ہے قران میں شجر ممنوعہ کا۔جس سے منع کیا گیا ہے۔ پھر بھی اسی کی خواہش اور اس کے حصول کی کوشش میں تکلیفیں اور پریشانیاں ۔بڑی ظالم ہے یہ روٹی۔ملے تب بھی مصیبت کا سامنا اور نہ ملے تب بھی ذلت اور رسوائی ۔بڑا چولی دامن کا ساتھ ہے پیٹ اور روٹی کا۔انسانی پیٹ پاپی پیٹ ۔کتنے جتن کرنے پڑتے ہیں انسان کو اس پاپی پیٹ کے لئے۔انسان جیتا ہے اسی کے لئے اور مرتا ہے اسی کے لئے اس کی جیتی جاگتی زندگی پیٹ اور روٹی کے گرد ہی گھومتی ہے ۔دوریاں اور نزدکیاں اسی کے دم سے ہیں کتنی عجیب بات ہے بلکہ حقیقی بات ۔کوئی ایک وقت کی روٹی کے لئے در بدر۔اور کسی کے پائوں تلے یہ روٹی۔کوئی اسے کھانے کو ترسے اور کوئی اسے کھا کر پچھتائے۔کوئی اسے پانے کے لئے سب چھوڑ دے یہاں تک کہ دین ایمان بھی اس کے آگے ہیچ ۔ کسی کے پاس روٹی کھانے کے لئے وقت نہیں،کوئی اپنوں کے لئے روٹی چھوڑ دیتا ہےاورکوئی روٹی کے لئے اپنوں کو چھوڑ دیتا ہے۔یہ دنیا بھی کتنی نرالی ہے۔دیکھا جائے تو زہر ہی گھول دیتی ہے یہ روٹی

Short URL: http://tinyurl.com/zucqvr3
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *