بر یڈ فورڈ : عظیم مذ ہبی سکا لرو سربراہ سنی جمعیت عوام بر طا نیہ پیر سید محمد عرفان شا ہ مشہدی موسوی سے خصوصی انٹرویو

Print Friendly, PDF & Email

بر یڈ فورڈ (انٹرویو: ایس ایم عرفان طاہر) عالم اسلام میں قیا دت کا فقدان ناکامیوں کا پیش خیمہ ہے ، نوجوان نسل کو حقیقی تعلیم کی عدم دستیابی کے باعث خا رجی ٹو لہ بے راہ روی اور انتہا پسندی کا شکا ر بنا رہا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر عظیم مذ ہبی سکا لرو سربراہ سنی جمعیت عوام بر طا نیہ پیر سید محمد عرفان شا ہ مشہدی موسوی نے خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ شریعیت اور خلا فت کے مزاج سے نا واقف باغی افراد اپنی من مانی کرتے ہو ئے دنیا میں اسلام اور مسلمان کو بدنام کررہے ہیں ۔ اللہ رب العزت نے ایک انسان کے خون کو کعبتہ اللہ سے مقدس اورتمام کرہ ارض میں بسنے والی چیزوں سے قیمتی اور اعلیٰ قرار دیا ہے جو لوگ شریعیت اور خلافت کا نام لیکر بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرتے ہیں وہ کیسے راہ راست پر ہو سکتے ہیں ۔ نوجوان نسل بغیر اسا تذہ اور اچھی رہنمائی کے بھٹکے ہو ئے آہو کی ما نند غلط راستہ اختیار کر رہی ہے ۔ محض کتابوں سے اپنے مطلب کے علوم سیکھ کر ان پر عمل پیرا ہو نے کی جسارت کی جا رہی ہے ۔جواں سال نسل کو کامیاب زندگی گزارنے کے لیے حقیقی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہی اپنا طرز عمل ڈھالنا ہو گا ۔ اسلام میں امیرالمومنین اور قیا دت کا تعین اس معا شرے کی شوریٰ اور عوامی نما ئندے کرتے ہیں نہ کے ایک شخص اپنے چند حا میو ں اور دربا ریوں کی مرہون منت اسلامی ریاست کی حکمرانی کا اعلان کرتے ہو ئے ظلم و ستم شروع کردے ۔عراق اور شام میں داعش اور تمام انتہا پسند تنظیمیں محض ذاتی مفادات اور اسلام کے منافی راستہ اختیا ر کر کے بدنامی کا با عث بن رہی ہیں ان کا طریقہ کا ر شریعیت اور خلا فت سے انتہا ئی دور ہے ۔ مسلم امہ اپنے نظریا ت اور کردار پر توجہ دے نہ کے امریکہ اور بیرونی قوتو ں کو محض تنقید کا نشانہ بنایا جا ئے ۔ جب تک ہم اپنے افکا ر اور نظریا ت کو اپنے اصل کی طرف نہیں موڑیں گے تو کامیابی کا سنہری خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو نے پا ئے گا ۔ پاکستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کا فتنہ خود پیدا کردہ ہے ضیا ء الحق نے ملک میں بدامنی اور انتہا پسندی کا پودا لگایا تھا جو آج نہ صرف تنا ور درخت بلکہ جنگل کی صورت اختیا ر کر چکا ہے ۔فوج کا مقصد اپنی سرحدوں وعوام کی حفاظت اور جذبہ جہا د کو عملی جامہ پہنانا ہے بے جا آسائش ان کی صلا حیتوں کو زنگ آلود بنا دیتی ہے ۔پاکستانی حکمرانوں اور فوج نے بیرونی قوتوں کا آلہ کا ر بن کر اپنے ہمساؤں کو ہی اپنا بدترین دشمن بنا لیا ہے ۔پشا ور کے اندر آرمی سکول میں شہید ہو نے والے معصوم بچوں کو حکمرانو ں اور اسٹیبلشمنٹ کے گنا ہو ں کی سزا ملی ہے جب تک ایک آزاد خا رجہ پالیسی مرتب نہ کی جا ئے گی تو دہشتگردی اور فساد کا یہ آسیب رکنے نہیں پا ئے گا ۔پاکستانی حکمران جب تک آئی ایم ایف کی غلا می کا طو ق اپنے گلے سے نہیں اتا ریں گے تو اسوقت تک ملک میں حقیقی تعمیرو ترقی کی فضاء قائم نہیں ہو سکتی ہے ۔پاکستانی قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی کی ضرورت نہیں ہے یہ حکمرانوں کا طرہ امتیا ز ہے عوام مکمل طو ر پر خود کفیل ہے قدرتی وسائل کھیتی باڑی اور محنت مشقت سے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکتے ہیں لیکن حکمرانوں کی تجوریاں اور پیٹ آئی ایم ایف کے قرضوں سے ہی بھرے جاسکتے ہیں ۔اقبال کی خو دی والا جذبہ ہی ہما رے لیے خود کفالت اور ترقی کا ضامن ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہر فرد کو اپنے عمل کا حساب رکھنا ہوگا اسی سے بہتری اور خو شحالی ممکن ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jnd9f5y
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *