میں تھک گیا ہوں میرے خدایا

Print Friendly, PDF & Email

شاعر: امجد ملک


پرائی دنیا میں جیتے جیتے
نہ اپنا ہنسنا , نہ اپنا رونا
نہ اپنا مرنا ,نہ اپنا جینا
خوشی کسی کی , عذاب اپنے
ہنسی کسی کی , سراب اپنے
میں تھک گیا ہوں میرے خدایا !۔

پرائی دنیا میں جیتے جیتے
وہ جنکی خاطر تھا ننگے پاؤں
تھا جنکی خاطر میں آبلہ پا
وہ بیچ راہوں کے چھوڑ کر ہیں
رواں دواں اپنی منزلوں کو
مجھے تو پتھر بنا گئے ہیں

میں موم بن کر پگھل رہا تھا
نہ حوصلہ نہ ہنسی کا یارہ
یہ سب لبادے اتر رہے ہیں
بہت زمانے کے بحد خود کو
بغور دیکھا , اکیلا پایا
میں تھک گیا ہوں میرے خدایا !۔

Short URL: http://tinyurl.com/z7b2a32
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *