مخلص دوست ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں۔۔۔۔ تحریر: سمیرا بابر، کراچی

Print Friendly, PDF & Email

دوستی وہ واحد رشتہ ہے جو کسی بھی رشتے میں اپنائیت بھر دیتا ہیں مخلص دوست اس مضبوط ڈور میں بندھے ہوتے ہیں جہاں شکل و صورت ، مقام و منزلت ، امیری و غریبی اور عمروں کا فرق کوئی معنی نہیں رکھتا دوست ہر تکلیف کو ہر درد کو اپنے دامن میں چھپالینے کی صلاحیت رکھتے ہیں مشکل وقت میں کہا گیا یہ چھوٹا سا جملا “یار ھم ہیں نہ فکر کی کوئی بات نہیں” یہ تسلی بھرے جملے پھولوں کی خوشبوں کی طرح ہمارے اندر اور باہر کو مہکادیتی ہیں سکون عطا کرتی ہیں .تکلیف و کٹھن راستوں پر ثابت قدم رہنے کی ہمت دلاتی ہیں دوستی کا رشتہ خلوص، اپنائیت ، اور وفاداری کا حسین و خوبصورت رشتہ ہیں .روٹھنا منانا، لڑنا جھگڑنا، ہلکی پھلکی نوک جھونک ، اس رشتے کو کھٹا میٹھا بنادیتی ہیں .ماں باپ سے دوستی بچوں کی دوستی انتہاء ضروری ہیں انھیں اولاد کے قریب لے آتی ہیں انھیں ہر بات ، ہر مسائل شئیر کرنا آسان بناتی ہیں جو آج کے دور میں بہت ضروری ہیں . کتابوں سے روستی انسان کے شعور کو بیدار کرتی ہیں اور انھیں علم کی روشنی سے منور کرتی ہیں اور انھیں اندر اور باہر سے اجلا بناتی ہیں . بہن بھائیوں سے دوستی ان کے درمیان دوریوں کو ختم کر کے ان کو ایک دوسرے کا غمگسار بناتی ہیں .میاں بیوی کے درمیان دوستی ان کے رشتے کو مکمل اور مضبوط بناتی ہیں نیز دوستی ہر رشتے کی ضرورت اور ہر رشتے میں اہمیت کی حامل ہیں دوستی دو لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہیں انھیں دکھ ، خوشی غم کا ساتھی بناتی ہیں حضرت علی کا قول ہیں۔۔۔ مخلص دوست چاہے کتنا ہی برا بن جائے اسے کبھی مت کھونا کیونکہ پانی چاہے کتنا بھی گندا ہوجائے مگر آگ بجھانے کے کام ضرور آتا ہیں دوست وہ ہی وفادار ہوتا ہیں جو ہماری غلطیوں پر ہم سے کترانے کے بجائے ، مشکلات میں تنہا چھوڑنے کے بجائے سائے کی طرح ہمارے ساتھ رہے ہم جہاں غلط ہوتے ہیں وہاں ہماری اصلاح کرے جہاں ہم صحیح ہوتے ہیں وہاں ہمیں آگے بڑھنے کی ہمت دلائے ہماری ہر معاملے میں صحیح رہنماء کرے ہر رشتہ دوستی کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتا ہر رشتے میں دوستی اتنی ہی ضروری ہیں جتنی پودوں کے لئے پانی . پانی کے بنا پودے مرجھا جاتے ہیں اسی طرح رشتے میں دوستی نہ ہو تو وہ رشتہ جلد یا بدیر مرجھا جاتا ہیں اور ایک نہ ایک دن اختتام پزیر ہوجاتا ہیں آج کے مشینی اور تیز رفتار دور میں جہاں الیکٹرونکس چیزوں نے رشتوں سے دور کردیا ہیں وہی اپنائیت کے رشتے دم توڑ چکے ہیں جہاں ہم گھنٹوں انٹرنیٹ میں مصروف رہتے ہیں جہاں ہمارے پاس کسی کو دینے کے لئے وقت نہیں ، کسی کو سننے کے لئے دو منٹ نہیں وہی رشتوں میں دوریاں بڑھہ گء ہیں .دوست کے ساتھہ گزارا ایک گھنٹہ بھی ہمیں وہ تازگی بخشتا ہیں جو ہمیں گھنٹوں نیٹ پر گزارنے کے باوجود حاصل نہیں ہوتا دکھہ درد بانٹنے والے ساتھی خون کے رشتوں سے بھی اپنائیت بھرے ہوتے ہیں ان کے دکھ سکھ خوشی و غم ان کو پاس رکھتے ہیں .مخلص دوست وہ آئینہ ہوتا ہیں جس میں ہم اپنی اچھائی اور برائی بخوبی دیکھ سکتے ہیں انسان کے پاس بھلے پوری دنیا ہو مگر ایک مخلص دوست اس پوری دنیا سے بہتر ہوتا ہیں دوست کے بنا دکھ سکھ اور خوشیاں انسان کو ادھورے لگنے لگتے ہیں اور یہی غم انسان کو اندر اور ناہر سے تنہا کردیتے ہیں .تنہاء سے بہتر اچھے دوست کی ہم نشینی ہیں دوست ہر روپ میں انمول ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے ساتھی ہوتے ہیں جو ہمیں کبھی تنہاء کا احساس نہیں ہونے دیتے دوستی صرف دکھ سکھ ساتھ منانے کا نام نہیں ان کے بنا خوشیاں بھی ادھوری لگتی ہیں ان کا ساتھ خوشیوں کو دگنا کردیتا ہیں ان کے بنا زندگی کا ہر رنگ پھیکا اور بیرونق ہوتا ہیں دوست کے کندھے پر سر رکھنا اور آنسو بہانا اپنائیت کا بہترین منظر ہیں اچھا دوست ہزار بار روٹھے اسے پھر بھی منالینا چایئے تسبیح کے دانے چاھے جتنی بار ٹوٹ کے بکھر جائے لیکن ان کو پرویا ایک ساتھہ ہی جاتا ہیں .زندگی ہمیں کچھ دے یا نہ دے مگر ایک اچھا دوست ضرور دیں. جو کٹھن راستوں میں قدم سے قدم ملا کر چلے وہی بہترین دوست ہیں کیونکہ اچھے وقت میں تو دشمن بھی دوست بن کر ملتے ہیں .اچھے دوست اس قیمتی تجوری کی مانند ہوتے ہیں جس میں دفن ہماری اچھاء براء غم اور خوشیاں موجود ہوتی ہیں ان کے سینے میں ہمارے راز چھپے ہوتے ہیں اور وہ یہ بوجھ بخوبی اٹھائے ہمارے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں .دوستی میں سچائی اور خلوص کا تڑکا نہ ہوتو وہ دوستی بے مزہ ہیں.دوست کی تکلیف پر چھپ چھپ کے رونا ، ان کی فکر کرنا ، ان کی کامیابیوں کے لئے دعائیں کرنا ، ہر تکلیف سے انھیں بچانا اس رشتے کو عظیم بناتی ہیں اور ایسے دوست در حقیقت مخلصی کی معراج ہوتے ہیں مکمل اور خوبصورت زندگی دوستی کی مرہون منت ہیں . وفاداری دوستی کا مان ہوتی ہیں اور اس مان کی حفاظت کرنا ہر دوست پر فرض ہیں دوستی رابطوں کی محتاج نہیں یہ ان سے بہت آگے کی چیز ہیں .دو دلوں کا الارم ہیں جو ایک کے تکلیف میں ہونے پر دوسرے کو متوجہ کرتی ہیں ۔۔۔دوستی کے دم سے ہیں لبوں پر مسکراہٹیں ۔۔۔. دوستی میں کینہ ، حسد، اور کدورت رکھنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ***اے دوست تیری روستی کو سلام****

Short URL: http://tinyurl.com/hnpckwk
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *