محبت گنا ہ ہے۔۔۔۔ تحریر: صباحت رفیق، گوجرانوالہ

Sabahat Rafique
Print Friendly, PDF & Email

سورۃالنور آیت نمبر ۰۳ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مسلمان مردوں کو حکم دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اگلی آیت میں فرمایا مسلمان عورتوں کو حکم دو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔ جب اللہ تعالیٰ نے مسلمان مردو وعورت کو نگاہیں تک نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے تو پھر اسلام نے کہاں مسلمان مردو عورت کو نکاح سے پہلے محبت کی اجازت دی ہے؟ لیکن ہم لکھاری بہن بھائیوں کی اکثریت جو ناولز لکھتے ہیں ان میں یہ ہی ہے کہ ان کو محبت پہلے ہوتی ہے اور پھر نکاح۔یعنی گناہ کے بارے میں ہم بہت شوق سے اور بہت عمدہ لکھتے ہیں جس کا رزلٹ آج اکثریت اسی گناہ میں مبتلا ہے اور ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ہم سچی محبت کرتے ہیں ہماری محبت پاکیزہ ہے اللہ ہمیں ضرور ہماری محبت عطاء کریں گے لیکن کوئی یہ بتائے کہ کوئی گناہ پاکیزہ کیسے ہو سکتا ہے؟ پہلے میں بھی ایسا ہی سوچتی تھی کہ اللہ نے فرمایا ہے مجھ سے مانگو میں عطاء کروں گا لیکن پھر مجھے کسی نے بتایا کہ جیسے شراب پینا اسلام میں جائز نہیں اسی طرح محبت بھی جائز نہیں لیکن اگر ہم اللہ سے اپنے لیے شراب مانگیں گے تو کیا اللہ ہمیں شراب عطاء کر دیں گے؟؟؟ نہیں ہر گز نہیں۔ آج اکثریت ناولز پڑھتی ہے اور ان میں سے اکثریت ناولز میں صرف محبت اور رومانس ڈھونڈھتی ہے اور پھر ہم اپنی اصل زندگی میں بھی یہ ہی توقع رکھتی ہیں کہ بس کہیں سے ہمارے لیے بھی کوئی گھوڑے پہ سوار شہزادہ یا شہزادی آ جائے جسے ہمیں دیکھتے ہی محبت ہو جائے۔ نہیں اصل زندگیوں میں شہزادے یا شہزادیاں نہیں آتے یہ بات ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے ہم مشرقی لوگ ہیں ہمیں اپنی مشرقی اقدار کا پاس رکھنا چاہیے۔ ہمیں ایسا لکھنا چاہیے جو حقیقت پہ مبنی ہو اور گناہ نا ہو ۔ ہمیں اگر محبت پہ لکھنا ہی ہے تو نکاح سے بعد کی پاکیزہ محبت پہ لکھنا چاہیے تا کہ ہمارے مسلمان بہن بھائی گناہوں سے بچ سکیں نکاح سے پہلے محبت گناہ ہے ہمیں اپنے بہن بھائیوں کو بتانا ہے۔ تو اٹھاوٗ قلم اور اب کے ایسا لکھو جو پڑھ کے کوئی گمراہ نہ ہو سکے۔ شکریہ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hkpzaqy
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *