شاہ کوٹ: تعلیمی اداروں پر حملے کرکے دہشت گردطلبہ واساتذہ کے حوصلے پست نہیں کر سکتے: چوہدری منظور حسین

Print Friendly, PDF & Email

شاہکوٹ : گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز شاہکوٹ میں سانحہ پشاور کے شہید بچوں کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل چوہدری منظور حسین کا کہنا تھا کہ سکول میں معصوم طالب علموں کی شہادت سے ہر آنکھ اشکبار ہے. انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کرنیوالے نوجوان نسل کو علم کے نور سے محروم رکھنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ طلبہ پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا گیا. اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر صدیق خان نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے مستقبل کو تاریک کرنا چاہتے . پروفیسر رانا ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہوں گی. اس موقعے پر پروفیسر عبدالرحمن ناصر نے سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کرائی. تقریب میں طلبہ اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

Short URL: http://tinyurl.com/zhk43xn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *