برمنگھم: خطہ کشمیر میں مذہبی اقدار اور نظریات دوسری جگہوں کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہیں : مفتی عبدالحکیم

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم: معا شرے کے سدھا ر اور پھیلتی ہوئی برائیوں کی روک تھام کے لیے علما و مشائخ کا کردار سر فہرست ہے ۔ نظام کی درستگی کے لیے سیاسی ، سماجی اور مذہبی قوتوں کا اپنی اپنی بساط کے مطابق کام کاج ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر سٹی صدر جما عت اہلسنت وصدر علما ء و مشا ئخ کونسل آزادکشمیر ،خطیب مرکزی جا مع مسجد (مفتی عبد الحکیمؒ ) میر پو ر آزاد کشمیر حافظ مفتی محمد اسلم خان نقشبندی نے خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ خطہ کشمیر میں مذہبی اقدار اور نظریات دوسری جگہوں کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہیں کسی شخص کو بھی احکام شریعہ کی پامالی کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی نسبت بر طا نیہ میں مسلم کمیونٹی میں عبادات اور صوم و صلوٰۃ میں خشوع خضوع نسبتا زیا دہ دکھائی دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دیا ر غیر میں دین سے وابستہ افراد بہت پختہ اور پائیدار نظریا ت کے حامل ہیں ۔موسم کی شدت ،خرابی اور بے حد مصروفیا ت کے باوجود بھی عید میلا د کے جلوسوں اور محافل میں بے حد جوش و خروش دکھائی دیا ہے ۔ ولا دت رسول ﷺ کے حوالہ سے خرافا ت اور بدعات سے اجتناب کرنا چا ہیے ۔ میلا د کے پروگرام میں ڈھول ڈھمکا اور خلا ف شرع منفی عوامل سے گر یز کرنا چا ہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ رسول پاک ﷺ سے حقیقی محبت و عقیدت کا اظہا ر محافل یا جلوسوں میں محض شرکت ہی نہیں بلکہ اصل محبت یہ ہے کہ سیرت طیبہ کو اپنی زندگیوں پر عملی سطح پر لاگو کیا جا ئے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hth9v2c
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *