طالب علم کا اعزاز

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)عکاشہ خان نیازی نے فیڈرل بورڈکلاس نہم کے سالانہ امتحان میں 469نمبرلیکرنمایاں پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف کی معروف شخصیت ایکسین واپڈامولادادخان کے بیٹے عکاشہ خان نیازی نے فیڈرل بورڈکلاس نہم کے سالانہ امتحان میں469نمبرلیکرمیدان مارلیا۔ عکاشہ خان نیازی چشمہ اٹامک انرجی کمیشن بوائے کالج میں زیرتعلیم ہیں ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری کامیابی کاسہرامیرے اساتذہ کرام جنہوں نے دن رات محنت کرکے ہمیں پڑھایااوراپنے پیارے والدین جنہوں نے ہرلمحہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یادرکھاان کے سرہے ۔عکاشہ خان نیازی کوسلیم شہزادخان پپو،داکٹراحمدنوازخان،محبوب شہزادخان،غفوردادخان ودیگرنے مبارکبادپیش کی اورنیک تمناؤں کااظہارکیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/zdphb8n
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طالب علم کا اعزاز

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد(ایف یو نیوز)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ مڈل کے امتحان میں گورنمنٹ ہائی سکول جاتری کہنہ کے ہونہار طالب علم حاشر اعجاز رولنمبر 93-194-154نے 500 میں سے 480 نمبر لیکرضلع شیخوپورہ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصلی کی ہے، جبکہ اسی کلسٹر کے گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ نالی کے طالب علم محمد طلحہ خالق رولنمبر43-201-160 نے 7 45 نمبر لیکر ضلع بھر میں لڑکوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اس کامیابی پر صوبائی پار لیمانی سیکرٹری سجاد حیدر گجر، میڈیا ایڈوائزرکاشف منصور بھٹی سمیت علاقہ بھر کے تعلیمی و سماجی حلقوں نے سربراہان سکولز اور سکولز سٹاف کو مبارکباد دی ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zrfgl8k
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *