گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email


گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں لائبریری کا… by fqdUPDATES

فاروق آباد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں فروغ تعلیم کے لئے لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا۔ طلباء و طالبات کے علاوہ شہری بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب چوہدری سجاد حیدر گجر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخوپورہ عبدالرحیم سڈل سمیت ڈی ای او ایلیمنٹری اور ڈی ای او طالبات شیخوپورہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری پبلک ہیلتھ پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سجاد حیدر گجر نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے کو مزید فعال بنانے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی تھی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ’’پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب‘‘ کے تحت صوبہ بھر میں دیہاتی سطح پر قائم سکولوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب غریب کا بچہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے گا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر شیخو پورہ عبدالرحیم سڈل نے کہا کہ اس لائبریری کو عنقریب الیکٹرونک لائبریری بنا دیا جائے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/zmkuc69
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *