خواب

Print Friendly, PDF & Email

تحریر: عنایہ گل نمرہ، راولپنڈی
کچھ لوگ کہتے ہیں خواب نہیں دیکھنے چاہیے کیونکہ جب یہ ٹوٹتے ہیں تو انکی کرچیاں روح تک زخمی کر دیتی ہیں
مگر میں نہیں مانتی خواب تو دیکھنے چاہیے روشن مستقبل کے خواب آگے بڑھنے کی لگن کچھ کر دکھانے کے خواب کچھ بن کے دکھانے کے خواب ہمت والے ہوتے ہیں وہ لوگ جو خواب دیکھتے ہیں کیونکہ جو خواب دیکھنا جانتے ہیں ان میں ان خوابوں کو پا لینے کا حوصلہ بھی ہوتا ہے وہ جانتے ہیں کیسے انہوں نے اپنی منزل کو پانا ہے اپنی منزل تک پہنچنے کی خاطر بڑی سے بڑی مصیبت کا ہمت و حوصلے سے مقابلہ کرتے ہیں یہ خواب تو روشن مستقبل کی نوید ہیں کچھ کر دکھانے کی لگن ہیں خواب دیکھنا غلط نہیں مگر ان خوابوں کو پا لینے کے لیے ناجائیز راستہ ڈھونڈنا غلط ہے اپنے خوابوں کوپانے کے لیے خوب محنت کریں اور بڑھتے چلے جائیں مگر یاد رکھیں اپنے خوابوں کو پانیکے لیے نہ کبھی کبھی کسی کیقدموں میں پڑیں نہ کسی کو اپنے قدموں تلے روندتے جائیں کیونکہ رب کریم کو غرور نہیں عاجزی پسند ہے بس محنت ہمت حوصلے اور لگن سے کام کرتے چلے جائیں ہمت و حوصلہ کبھی نہ ہاریں راستے میں آئے چھوٹی چھوٹی کنکریوں کو پہاڑ نہ بنائیں نہ ہی کمر کو بوجھ اپنی منزل کی جانب جانے کی سیڑھی بنائیں رب پہ بھروسہ رکھیں رب کریم بہترین مددگار ہے کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی

Short URL: http://tinyurl.com/yxc5pljv
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *