بیٹیوں کے دکھ

Print Friendly, PDF & Email

تحریر: شازے چوہدری ، گجرات
کچھ دن پہلے اسکی کال آئی تو وہ بہت خوش تھی۔ لیکن آج جب کال آئی تو وہ سسکیاں لے کے روئے جا رہی تھی۔ میں نے اسکے رونے کی آواز سنی تو میں بہت گھبرا گئی اور پوچھنے لگ گئی بتاؤ تو سہی کیا ہوا ہے، کیوں ایسے بچوں کی طرح روئے جا رہی ہو؟ میں نے اسکو چپ کروایا اور رونے کی وجہ پوچھی۔ اب وہ مجھے اپنی ساری بات بتانے لگی کے کچھ دن پہلے کیسے لڑکے والے آئے اور وہ چائے لے کے گئی سب کو چائے پیش کی اور باہر آگئی۔ ابھی تھوڑی دیر بعد اسکو آواز لگائی گئی بیٹا چائے والے برتن لے جاؤ، ابھی جب وہ روم میں آئی تو اسکی ہونے والی ساس اور نند نے اسکو اپنے پاس بٹھا لیا اور اب اسکو سر سے پاؤں تک گھورے جا رہی ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ کچھ سوال بھی کیے جا رہی ہیں اب لڑکی کے ساتھ بات کر کے اسکو اچھے سے دیکھ کے انہوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہمیں آپکی بیٹی پسند ہے ہماری طرف سے یہ رشتہ پکا ہے۔ اور وہ لوگ اپنے گھر چل دیے ابھی ایک دوسرے کی طرف آنا جانا بھی لگ گیا ساس اور نند آتی جاتی رہتی چائے پانی کرتی اور گھر واپس۔ ابھی کچھ ہی دن گزرے تو لڑکے والوں کو لڑکی میں خامیاں بھی نظر آنے لگی کبھی کوئی بات کرتے تو کبھی کوئی۔ اور ہوا یہ کے کچھ دنوں کے بعد کال کر کے بول دیا ہم یہ رشتہ توڑ رہے ہیں ہمیں تو آپکی بیٹی پسند ہی نہیں وہ ایسی ہے ویسی ہے وغیرہ وغیرہ، ابھی کل تک جو لڑکی خوش تھی چہک رہی تھی آج وہ سسکیاں لے لے کے روئے جا رہی ہے۔ کیا قصور تھا اس کا۔ کہ یہ لڑکی تھی۔ اپنے بیٹوں میں بیشک سو عیب ہوں لیکن بہو ایسی چاہیے جو ایک دم پرفیکٹ ہو۔ خدارا کیوں کرتے ہو ایسا۔ دوسروں کی بچیوں کے ساتھ۔ کیوں انکو داغ دار بنا دیتے ہوں کیوں انکو احساس کمتری کا شکار بنا دیتے ہو؟ تم لوگ تو ایسے رشتے کر کے کچھ دن لڑکی والوں کے گھروں سے اچھا چائیپانی پی کے پھر اگلا گھر دیکھ لیتے ہو۔ لیکن جس لڑکی کے ساتھ ایسا کرتے ہو وہ بے چاری ٹوٹ کے بکھر جاتی ہے۔ خدارہ ایسا نہ کیا کریں ایسے نہ لوگوں کی بچیوں کی زندگیاں برباد کیا کریں ، خدا کا خوف کریں۔ دوسروں کی بیٹیوں کے ساتھ ایسا کرتے وقت کم از کم ایک دفعہ یہ ضرور سوچ لیا کریں آپ بھی بیٹیوں والے ہیں، کل کو یہی سب آپکی بیٹی کے ساتھ بھی ہو سکتاہے کیونکہ انسان کاٹتا وہی جو بویا ہوتاہے۔ بیٹیوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو۔ 

Short URL: http://tinyurl.com/yypmnvpz
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *