رول ماڈل

Print Friendly, PDF & Email

دل دل پاکستان ہر پاکستانی کے دل میں بسانے والا ہر دل کو رلا گیا
گانا گاتا تھاتو لاکھوں پرستار تھے
ایک جھلک کے لئے آگے پیچھے گھومتے تھے
نعت پرھنا شروع کی تو کروڑوں کے دل میں بس گیا
ہر زبان پر اس کا ذکر ہوتا تھا
حق کی طرف پلٹا تو مڑ کر پیچھا نہ دیکھا
چند محبوس الحواس مذہب کے ٹھیکیداروں کو اس کا بدلنا پسند نہ آیا
گستاخی کا فتوی لگایا،تھپڑ مارے،قتل کی دھمکیاں دیں
وہ معافیاں مانگتا رہا اور مسکراتا رہا
پرستار اس پر جان چھڑکتے تھے
وہ دین پر جان دے کر امر ہوگیا
(تحریر: شاہداقبال شامی)

Short URL: http://tinyurl.com/hc3h5c5
QR Code: